سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 348
348 سبیل الرشاد جلد چہارم تھوڑی داڑھیاں رکھ لینی چاہئیں۔حضور انور نے فرمایا آپ نے جو عہد یدار رکھنے ہوں ، اُن کا انتخاب کیا کریں جن کی داڑھیاں ہوں ، سوائے اس کے کہ قحط الرجال ہو، داڑھی والا آپ کو کوئی مل ہی نہ رہا ہو۔حضور انور نے فرما یا کم از کم جو اسلامی شعار ہیں ظاہر ا تو نظر آنے چاہئیں باقی باطن کو تو خدا جانتا ہے۔حضورانور ایدہ اللہ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ سے بھی داڑھی رکھنے کی طرف توجہ دلائی۔حضور انور نے فرمایا۔ایک مخالف نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کہا کہ آپ کا دعوی تو نبوت کا ہے۔لیکن آپ کے پیر و داڑھی بھی نہیں رکھتے۔اس پر آپ نے فرمایا۔مولوی جی ! افسوس، آپ کا تو داڑھی کی طرف خیال ہے اور ہمارا ایمان کی طرف ہے جب ان میں ایمان پختہ ہو جائے گا تو داڑھی بھی رکھ لیں گے۔کیونکہ جب یہ دیکھیں گے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک تھی اور ہمارے پیشوا کی بھی داڑھی ہے تو خود بخو دا پنی داڑھی رکھ لیں گے۔حضور انور نے فرمایا۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت کی وجہ سے داڑھی رکھ لیں۔آپ محض محبت کی وجہ سے داڑھی رکھیں گے تو آپ کی ان دونوں مبارک وجودوں سے بہت زیادہ محبت بڑھے گی۔صدر صاحب مجلس نے بتایا کہ 40 فیصد انصار کی داڑھیاں موجود ہیں۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو باقی ہیں ان کی بھی ہونی چاہئیں۔اور خصوصاً مجلس عاملہ کے ہر ممبر اور عہدیدار کی داڑھی ہونی چاہئے۔ہر ایک کو اسلامی شعار کا خیال ہونا چاہئے۔قائد تعلیم سے حضور انور نے دریافت فرمایا۔آپ نے سالانہ امتحان میں کونسی کتاب رکھی ہوئی ہے؟ جس پر سیکرٹری تعلیم نے بتایا ”پیغام صلح ہے۔حضور انور نے فرمایا آپ کی 19 ممبران کی نیشنل مجلس عاملہ ہے آپ نوٹ کر لیں کہ ہر عاملہ کا ممبر امتحان میں شامل ہو۔پھر مجالس کی عاملہ ہیں۔ہر مجلس کی عاملہ کا ہرممبر امتحان میں شامل ہو۔اگر کسی ممبر کی طرف سے پرچہ کا جواب نہیں ملتا تو اس سے پوچھیں اور follow up کریں۔الفضل انٹر نیشنل 19 اپریل 2013ء) عہد یداران کی داڑھی ہونی چاہئے 7 اپریل 2013ء کو نیشنل مجلس عاملہ جماعت احمدیہ پین میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔صدر جماعت کے لئے داڑھی رکھنا بہت ضروری ہے۔جو دونوں صدر یہاں بیٹھے ہیں نوٹ کر سوائے اس کے کہ کسی کو کوئی بیماری ہے، الرجی ہے تو وہ زیر و نمبر کی مشین ہی استعمال کر لے۔بہر حال عہدیداران کی داڑھی ہونی چاہئے۔اس طرف سب توجہ دیں۔الفضل انٹرنیشنل 10 مئی 2013ء)