سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 347 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 347

سبیل الرشاد جلد چہارم 347 آنحضرت اور حضرت مسیح موعود کی محبت کی وجہ سے داڑھی رکھ لیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ بیت الرحمن ویلنسیا (سپین) میں مورخہ 30 مارچ 2013 ء کو اراکین مجلس عاملہ انصار اللہ فرانس کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔یہ وفد فرانس سے مسجد بیت الرحمن کے افتتاح کے موقع پر سپین آیا تھا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر صاحب انصار اللہ فرانس کو مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ پہلے پرانی ہدایات پر تو عمل کر لیں۔پھر نئی ہدایات لیں۔انصار اللہ کو تبلیغ کی طرف توجہ دینی چاہئے۔آپ اپنے لئے سو بیعتوں کا ٹارگٹ رکھیں۔فرانس کے بارڈر کا وہ حصہ جو سپین کے ساتھ لگتا ہے اُس علاقہ میں کام کریں اور باقاعدہ منصوبہ بنا کر کام کریں۔حضور انور نے فرمایا کہ حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تھا کہ خادم جب تک وہ چالیس سال کا ہوتا ہے جو ان رہتا ہے اور سارے کام بڑی چستی سے کرتا ہے جب 41 ویں سال میں قدم رکھتا ہے اور انصار اللہ میں چلا جاتا ہے تو اپنے کام میں بھی ست ہو جاتا ہے۔حضور انور نے فرمایا آپ اپنے انصار کو Active کریں ، فعال بنائیں اور انہیں انصار اللہ کے بارہ میں تفصیل سے بتائیں اور ” نَحْنُ اَنْصَارُ اللهِ “ کے معانی بتا ئیں تا کہ انہیں علم ہو کہ ہم کون ہیں اور ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں۔قائد عمومی نے بتایا کہ فرانس میں انصار کی تعداد 180 ہے اور ہماری پندرہ مجالس ہیں اور نیشنل مجلس عاملہ کے ممبران کی تعداد 19 ہے۔حضور انور نے فرمایا۔تمام قائدین اپنے اپنے شعبہ کو دیکھیں اور اپنے اپنے لائحہ عمل کے مطابق کام کو آگے بڑھائیں۔آپ کی انصار کی کل تجنید 180 ہے اور 19 تو آپ کی نیشنل عاملہ کے ممبران ہیں۔اگر ایک ایک ممبر 10 انصار کو بھی سنبھالے اور انہیں فعال کرے اور ارادہ کرے کہ ہر ممبر کو ہر چیز میں involve کرنا ہے تو آپ کی مجلس انصار اللہ دنیا کی ایک مثالی اور آئیڈیل (Ideal ) مجلس انصاراللہ بن سکتی ہے۔پھر ان کے سپر دمختلف علاقے کریں تو بہت اچھا کام ہوسکتا ہے تو اس طرح آپ ان کو مستعد کر سکتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ صدر مجلس نے جو لائحہ عمل بنایا ہوا ہے آپ سب اس پر عمل کریں اور پختہ ارادہ اور عزم سے کام کریں تو خدا تعالیٰ آپ کے کام میں برکت ڈال دیتا ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ دوروں کے دوران میں مختلف ممالک کی مجالس عاملہ انصار اللہ کو ہدایات دیتا ہوں اور وہ اخبار الفضل میں رپورٹس میں شائع ہوتی ہیں۔آپ وہ بھی پڑھا کریں۔یہ سب مجالس انصار کے لئے ہوتی ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ انصار اللہ کی عمر ایسی ہے کہ جنہوں نے داڑھیاں نہیں رکھی ہوئیں ان کو تھوڑی