سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 308 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 308

سبیل الرشاد جلد چہارم 308 احمدیت کیا چیز ہے؟ اس کا پیغام کیا ہے؟ صرف احمدیت ہی حقیقی اسلام کو امن و محبت کے مذہب کے طور پر پیش کرتی ہے احمدیت کا پیغام پہنچانے کے لئے جماعتی و ذیلی تنظیموں کو نصیحت جرمنی میں نو مبائعین کی ایک محفل میں مورخہ 18اکتوبر 2011ء کو ایک لبنانی احمدی دوست نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کہ اب جرمن قوم میں مذہب کی طرف اور اسلام کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے۔تو ان لوگوں تک اسلام کا صحیح پیغام پہنچانے کے لئے ہمیں کیا طریق اختیار کرنا چاہئے؟ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اگر جرمن قوم کا مزاج بدل رہا ہے اور ان کا اسلام ، مذہب یا احمدیت کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اب خدا تعالیٰ کی مرضی ہے کہ ہم جرمنوں تک احمدیت کا پیغام پہنچائیں۔اسی لئے میں نے جماعت کو اور ذیلی تنظیموں کو کہا تھا کہ احمدیت کا پیغام پھیلانے کے لئے سب سے پہلے صرف لوگوں کو اتنا بتائیں کہ احمدیت کیا چیز ہے؟ احمدیت کا پیغام کیا ہے؟ صرف احمدیت ہی وہ مذہب ہے جو کہ دنیا میں حقیقی اسلام اور امن و محبت کو پیش کرتا ہے۔اگر یہ پیغام لوگوں تک پہنچ جاتا ہے تو پھر اگلا قدم یہ ہے کہ ہم بتائیں کہ یہ پیغام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء کے ذریعہ ہم تک پہنچا ہے۔تو اس طرح سے لوگوں کو آپ کا پیغام سننے میں دلچسپی پیدا ہو گی۔اور احمدیت کا پیغام سمجھیں گے۔اور جب یہ ہو جائے تو پھر آپ کی ذمہ داری بھی مزید بڑھ جاتی ہے۔الفضل انٹر نیشنل 6 جنوری 2012ء) اپنی اولاد کی تربیت کی فکر کریں ان پر معاشرے کے غلط رنگ نہ چڑھنے دیں سالانہ اجتماع انصار الله جرمنی 2011 ء کے موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا پیغام پیارے انصار بھائیو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مکرم صد ر صاحب انصار اللہ جرمنی نے سالانہ اجتماع کے لئے مجھ سے پیغام بھجوانے کی درخواست کی ہے۔اس موقع پر میں آپ کو تربیت اولاد کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔جس کا بہترین طریق یہ ہے کہ خود