سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 307 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 307

307 سبیل الرشاد جلد چهارم Data اکٹھا کریں۔کون کون سے انصار ہیں۔کتنی کتنی عمریں ہیں۔اور ان میں سے کتنے کمانے والے ہیں۔جو اپنی آمد نہیں بتا رہے وہ اتنا لکھ دیں کہ اپنی آمد کے مطابق دے رہے ہیں۔آپ کا کام اپنا Data اکٹھا کرنا ہے اور جماعت کی مدد کرنا ہے اور اپنا Data جماعت کو مہیا کرنا ہے۔جماعت کے ڈیٹا پر انحصار کرنا درست نہیں ہے بلکہ آپ اپنا علیحدہ Data بنائیں اور کوائف تیار کریں۔حضور انور نے چندے کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے ہدایت فرمائی کہ چندے کا معاملہ سچائی کے ساتھ ہونا چاہئے۔اصل چیز فگر ز ( Figures) نہیں ہے بلکہ روح ہے جس کے ساتھ چندہ دینا ہے اور خدا کی رضا کی خاطر دینا ہے۔ٹیکس سمجھ کر نہیں دینا۔قائد تربیت نے ایک جائزہ فارم حضور انور کی خدمت میں پیش کیا جس میں جائزہ کے لئے ہر ناصر سے بعض سوالات پوچھے گئے تھے۔اس فارم میں پہلا سوال یہ تھا کہ کیا روزانہ پانچوں نمازیں باجماعت پڑھتے ہیں؟ اس پر حضور انور نے فرمایا اس سوال کے الفاظ سوچ کر ایسے بنائیں جو بلا وجہ دلوں میں بے چینی پیدا نہ کریں۔قائد تعلیم القرآن وقف عارضی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا سال میں کم از کم دس فیصد انصار وقف عارضی کریں۔پھر آہستہ آہستہ تعداد بڑھائیں۔بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی طرف توجہ کریں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ انصار کوحضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے بھی توجہ دلائی تھی داڑھی صرف اس لئے نہیں رکھنی کہ عہدیدار ہیں اور جب عہدہ سے فارغ ہوئے تو داڑھی بھی ختم ہوگئی۔بلکہ احساس ہونا چاہئے اور داڑھی رکھنی ہے تو باقاعدہ رکھیں۔مجلس عاملہ کے ایک ممبر نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ حضور کو مسجد کیسی لگی ہے۔حضور انور نے فرمایا مسجد بہت خوبصورت اور اچھی ہے۔دنیا کے لوگ اس کی تعریف کر رہے ہیں۔اصل چیز اس کی آبادی ہے۔(ماہنامہ انصار اللہ اپریل 2012 ، صفحہ 18 تا 21 )