سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 13
سبیل الرشاد جلد چہارم 13 دنیا کی ایک ذرہ بھی ملونی اپنے اغراض میں رکھتے ہو تو تمہاری تمام عبادتیں عبث ہیں" پھر آپ علیہ السلام فرماتے ہیں: (الوصیت صفحہ 9) " اپنے مولیٰ کی طرف منقطع ہو جاؤ اور دنیا سے دل برداشتہ رہو اور اسی کے ہو جاؤ اور اسی کے لئے زندگی بسر کرو۔۔۔۔۔۔تم سچے دل سے اور پورے صدق اور سرگرمی کے قدم سے خدا کے دوست بنوتا وہ بھی تمہارا دوست بن جائے۔۔۔۔۔۔تم سچ مچ اس کے ہو جاؤ تا وہ بھی تمہارا ہو جائے " (کشتی نوح صفحه 12 ) پس حضرت اقدس مسیح موعود کی ان نصائح کو حرز جان بنا ئیں اور خدا تعالیٰ کے قرب کے حصول کے لئے ہر وقت کوشاں رہیں۔اپنی اولاد کے دلوں میں بھی خدا تعالیٰ کی محبت پیدا کرنے کے لئے جد و جہد کریں۔ان کے لئے دعائیں بھی کریں اور ان کے سامنے اپنا نیک نمونہ بھی پیش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو نیک مقاصد میں کامیاب وکامران فرمائے۔والسلام خاکسار (دستخط) مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ہفت روزہ بدر قادیان 16 دسمبر 2003ء) کسی کی مدد کرتے ہوئے عزت نفس کا خیال رکھیں۔ذیلی تنظیمیں توجہ کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبہ جمعہ 12 ستمبر 2003ء میں بنی نوع انسان کی ہمدردی رضائے الہی کا ذریعہ ہے پر خطبہ ارشاد فرمایا۔جس میں حضور نے ذیلی تنظیموں کو مخاطب ہو کر فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے اس حکم کو ہمیشہ ذہن میں رکھتے ہیں کہ اللہ کی خاطر وہی دو جس کو تم اپنے لئے پسند کرتے ہو۔یہ نہیں کہ جس طرح بعض لوگ اپنے کسی ضرورتمند بھائی کی مدد کرتے ہیں تو احسان جتا کے کر رہے ہوتے ہیں۔بلکہ بعض تو ایسی عجیب فطرت کے ہیں کہ تحفے بھی اگر دیتے ہیں تو اپنی استعمال شدہ چیزوں میں سے دیتے ہیں یا پہنے ہوئے کپڑوں کے دیتے ہیں۔تو ایسے لوگوں کو اپنے بھائیوں، بہنوں کی عزت کا خیال رکھنا چاہئے۔بہتر ہے کہ اگر توفیق نہیں ہے تو تحفہ نہ دیں یا یہ بتا کر دیں کہ یہ میری استعمال شدہ چیز ہے اگر پسند کرو تو دوں۔پھر بعض لوگ لکھتے ہیں کہ ہم غریب بچیوں کی شادیوں کے لئے اچھے کپڑے دینا چاہتے ہیں جو