سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 266
266 سبیل الرشاد جلد چہارم نظام کا کام ہے کہ ان کو اس بارے میں آگاہ کریں۔اسی طرح انصار اللہ ہے، لجنہ ہے، خدام الاحمدیہ ہے یہ تنظیمیں اپنی اپنی تنظیموں کے ماتحت بھی ان برائیوں سے بچنے کے پروگرام بنا ئیں۔نوجوان لڑکوں لڑکیوں کو جماعتی نظام سے اس طرح جوڑیں، اپنی تنظیموں کے ساتھ اس طرح جوڑیں کہ دین ان کو ہمیشہ مقدم رہے اور اس بارے میں ماں باپ کو بھی جماعتی نظام سے یا ذیلی تنظیموں سے بھر پور تعاون کرنا چاہئے۔اگر ماں باپ کسی قسم کی کمزوری دکھا ئیں گے تو اپنے بچوں کی ہلاکت کا سامان کر رہے ہوں گے۔خاص طور پر گھر کے جو نگران ہیں یعنی مردان کا سب سے زیادہ یہ فرض ہے اور ذمہ داری ہے کہ اپنی اولادوں کو اس آگ میں گرنے سے بچائیں جس آگ کے عذاب سے خدا تعالیٰ نے آپ کو یا آپ کے بڑوں کو بچایا ہے اور اپنے فضل سے زمانے کے امام کو ماننے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔دنیا خاص طور پر دوسرے مسلمان شدید بے چینی میں مبتلا ہیں کہ ان کو کوئی ایسی لیڈرشپ ملے جو ان کی رہنمائی کرے۔لیکن آپ پر اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا ہوا ہے کہ زمانے کے امام کی بیعت میں آکر رہنمائی مل رہی ہے۔خلافت کے ساتھ وابستہ رہنے سے نیکیوں پر قائم رہنے کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے یہ سب فضل تقاضا کرتے ہیں کہ توجہ دلانے پر ہر برائی سے بچنے کا عہد کرتے ہوئے لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھیں۔نیکیوں پر خود بھی قدم ماریں اور اولاد کو بھی اس پر چلنے کی تلقین کریں اور اس کے لئے کوشش کریں۔خدا تعالیٰ کے اس ارشاد اور انذار کو ہمیشہ سامنے رکھیں کہ يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا (التحریم: 7) اے مومنو! اپنے آپ کو بھی اور اپنی اولا دکو بھی آگ سے بچاؤ" (خطبات مسر و رجلد 8 صفحہ 193-194 ) تربیت کے سلسلہ میں جماعتی و ذیلی تنظیموں کو فعال پروگرام بنانے کی ضرورت ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 23 اپریل 2010ء کے خطبہ جمعہ کے اخیر میں فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہمارے سے یہ توقعات ہیں۔اگر ہم حقیقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تعلق جوڑنا چاہتے ہیں تو ہمیں آپ کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔حقیقی متبع بننے کے لئے اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے۔بوڑھوں ، عورتوں، نو جوانوں کو اپنے جائزے لینے ہوں گے۔والدین کو اپنے گھروں کی نگرانی کرنی ہوگی۔بچوں کے اٹھنے بیٹھنے اور نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔پیار سے ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم سے آگاہ کریں۔یہ ماؤں کا بھی کام ہے، باپوں کا بھی کام ہے۔ایک احمدی مسلمان اور ایک غیر احمدی مسلمان