سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 263
263 سبیل الرشاد جلد چہارم یہ روحانی خزانہ ہے جسے ایک طرف تو وہ بد قسمت لوگ ہیں جو اسے لینے سے انکار کر رہے ہیں اور دوسری طرف سچائی کے بھوکے اور پیاسے ہیں جو اس سے سیر ہورہے ہیں اور ہوں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے روحانی علوم و معارف کا وہ خزانہ ہمیں دے دیا ہے جو اللہ تعالیٰ کے قرب سے نواز نے والا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں بھرنے والا ہے اور تمام ادیان پر اسلام کی سچائی ثابت کر کے دکھلانے والا ہے۔پس ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اس علمی اور روحانی خزانے سے اپنی جھولیاں بھریں اور کامیاب اور بامراد ہوں۔اردو پڑھنے اور سمجھنے والے تو آپ کے اس روحانی خزانے کو پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش اپنی تمام تر استعدادوں کے ساتھ کر رہے ہیں اور کرنی چاہئے۔میں پہلے بھی اس طرف توجہ دلا چکا ہوں کہ تمام ذیلی تنظیمیں بھی اور جماعتی نظام بھی اس بات کا خاص اہتمام کریں۔اور اردو نہ جاننے والے آپ کا کلام جو دوسری زبانوں میں جس حد تک میسر ہے اس سے فیض اٹھانے کی کوشش کریں۔تراجم کا کام بھی ہو رہا ہے۔انگریزی زبان میں زیادہ اور دوسری زبانوں میں ذرا کم یا کچھ حد تک اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ اس روحانی خزانے کو جلد از جلد دنیا تک مختلف زبانوں میں پہنچانے والے ہم بن سکیں" (خطبات مسرور جلد 8 صفحہ 134 ) ایک عام احمدی اور عہدیدار میں فرق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 19 مارچ 2010ء کے خطبہ جمعہ کے اخیر میں فرمایا۔اسی طرح ایک اور بات کی طرف بھی اس حوالے سے توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ایک عام احمدی اور ایک عہدیدار میں بھی جو فرق ہے وہ عہدیداروں کو بھی ملحوظ رکھنا چاہئے اور نمازوں کے قیام کے لئے بھی اور دوسری نیکیاں بجالانے کی طرف بھی اپنے نمونے قائم کریں۔تبھی ایک عام احمدی جو ہے اس کی بھی اس طرف توجہ ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی تو فیق عطا فرمائے" خطبات مسرور جلد 8 صفحہ (143) تبلیغ کا پروگرام جماعتی و ذیلی تنظیموں کی سطح پر بنے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 9 اپریل 2010ء کو مسجد بشارت سپین میں خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ہوئے سپین میں تبلیغی کاوشوں کا ذکر فرما کر اس میدان میں مزید آگے بڑھنے کی طرف توجہ دلائی۔حضور نے اس خطبہ میں ایک رہنما اصول بھی بیان فرمایا۔جس کی دنیا بھر کی ذیلی تنظیمیں مخاطب ہیں۔آپ فرماتے ہیں۔