سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 203
203 سبیل الرشاد جلد چہارم نے ہمیں ایک اصول بتایا ہے کہ استغفار کرو۔استغفار اگر حقیقی معنوں میں کیا جائے ،سوچ کر کیا جائے ، اپنے گناہوں پر نظر رکھ کے کیا جائے تو اپنی بھی تربیت ہوگی اور انشاء اللہ آنے والوں کی بھی ہوگی۔اپنے ماحول کی بھی ہوگی ، اپنے بچوں کی بھی ہوگی۔استغفار میں بڑی طاقت ہے بشرطیکہ اس کو سمجھ کے کیا جائے۔ان گناہوں کو سامنے رکھ کر کیا جائے ، ان کمزوریوں اور کمیوں کو سامنے رکھ کر کیا جائے جو ہم سے صادر ہو چکی ہیں اور آئندہ نہ کرنے کا عہد کیا جائے۔اس نظر سے انصار اللہ کو اپنے جائزے لینے چاہئیں ، خاص طور پر عہد یداران کو اپنے جائزے لینے چاہئیں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہئے۔امید ہے کہ آپ لوگ بہت سارے اس پر عمل کر بھی رہے ہوں گے اور جن میں کمیاں، کمزوریاں ہیں وہ آئندہ ایک نئے عزم کے ساتھ ، ایک نئے عہد کے ساتھ اور ارادے کے ساتھ ان کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے اور ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے جو آپ کو انصار اللہ کی تنظیم کی طرف سے دیئے گئے ہیں، ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے جو جماعت کی طرف سے مقامی نظام کی طرف سے دیئے گئے ہیں۔ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے وقتاً فوقتاً جن کے بارے میں ہمیں بھی کہتا رہتا ہوں۔تو یہ جب اکٹھے ہو کے، جمع ہو کے، ایک کوشش ہوگی اور دعا ہوگی تو اس وقت جو انقلابی تبدیلیوں کے نظارے ہم دیکھیں گے انشاء اللہ تعالیٰ وہ غیر معمولی نظارے ہوں گے۔اور انشاءاللہ وہ وقت آ رہا ہے کہ وہ نظارے دیکھنے ہیں لیکن ہمیں بھی اپنے آپ کو اس کے لئے تیار کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق دے" (الفضل انٹر نیشنل 22 فروری 2008 ) صحت تلفظ اور ترجمہ قرآن کے لئے ذیلی تنظیمیں بھی کام کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 7 مارچ 2008ء کے خطبہ جمعہ میں انصار اللہ UK کے انٹرنیٹ کے ذریعہ قرآن پڑھانے کی مثال دیتے ہوئے فرمایا۔ایک وقت تھا کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے یہ محسوس کرتے ہوئے کہ صحیح طور پر قرآن کریم نہیں پڑھا جاتا جماعت کو صحت تلفظ کی طرف توجہ دلائی تھی کہ اس طرح پڑھا جائے۔کیونکہ زیر ز بر پیش کی بعض ایسی غلطیاں ہو جاتی تھیں، کہ ان غلطیوں کی وجہ سے معنے بدل جاتے ہیں یا مفہوم واضح نہیں ہوتا۔تو اس طرح آپ نے صحتِ تلفظ کی طرف توجہ دلائی تھی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے بعد جماعت میں اس طرف خاص توجہ پیدا ہوئی۔لیکن اس بات کی ضرورت ہے کہ ترجمہ قرآن کی طرف بھی توجہ دی جائے۔ذیلی تنظیمیں بھی کام کریں۔جماعتی نظام بھی کام کرے۔یہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے انصار اللہ یو کے نے شروع کیا ہے۔یہ انٹرنیٹ کے ذریعہ سے بھی پڑھا رہے ہیں اس سے استفادہ کرنا چاہئے۔کیونکہ