سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 202 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 202

سبیل الرشاد جلد چہارم 202 ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ شکایات آتی ہیں کہ لجنہ کا پروگرام ہے تو انصار تعاون نہیں کر رہے اور اپنی گھر کی عورتوں کو ، بچیوں کو روک دیتے ہیں کہ تم نے نہیں جانا۔عہدیداران کو عملی نمونہ دکھانا چاہئے حضور نے فرمایا کہ بعض عہدیدار ان کے متعلق بھی شکایات آتی ہیں کہ ان کے اپنے عمل ایسے نہیں یا کم از کم دوسروں پر ان کا اثر ایسا ہے جس کی وجہ سے لوگ ان کی بات مانے کو تیار نہیں ، یا ان کا اپنے سے بالا افسر کے ساتھ رویہ ایسا ہے جو دوسرے ماتحتوں کو پتہ لگتا ہے تو وہ بھی اس کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں۔اگر آپ نے کام لینا ہے اور حقیقی انصار بن کر دکھانا ہے تو پہلے اپنے اندر تبدیلیاں پیدا کر یں۔پہلے اپنی نمازوں کی حفاظت کریں۔اپنی فرض نمازوں کے علاوہ نوافل کی طرف بھی توجہ دیں۔قرآن کریم کے پڑھنے کی طرف توجہ دیں۔ایک احمدی کا ہر فعل خاص طور پر احمدی عہدیدار کا معیاری فعل ہونا چاہئے۔اس کا اپنا رویہ اپنے گھر میں، اپنے ماحول میں، اپنے ماتحتوں کے ساتھ ، اپنے افسران عہدیداران کے ساتھ ایسا ہونا چاہئے جو ایک مثال ہو۔اگر یہ 386 انصار جو تمام ملک کی مجالس انصاراللہ میں سے جمع ہوئے ہیں، اگر آپ اپنے اندر ایک تبدیلی پیدا کریں، ایسی تبدیلی جو ہر ایک کو نظر آئے تو تبھی انقلاب بھی پیدا ہوسکتا ہے۔تبھی آپ کے گھروں کے سکون بھی قائم ہو سکتے ہیں۔آپ کے گھروں کی تربیت بھی ہو سکتی ہے اور اس ماحول کی تربیت ہو سکتی ہے جس میں آپ رہتے ہیں۔آپ کی مجلس کے قدم ترقی کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ ہم یہاں اکٹھے ہوئے ہیں ایک عہد باندھنے کیلئے کہ یہ ہماری ذمہ داریاں ہیں ان کو ہم نے پورا کرنا ہے اور جو ہمارے سے کمیاں، کمزوریاں اب تک ہو چکی ہیں ان کو ہم نے اپنے اندر سے دور کرنا ہے۔حضور نے فرمایا کہ بڑی عمر میں بعض لوگوں میں کرختگی آجاتی ہے اور نو جوانوں کو سختی سے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں اس طرح وہ نہیں سمجھیں گے۔حکمت جو ہے وہ بھی مومن کا ایک خاصہ ہے اس لئے ہر کام جو آپ نے کرنا ہے ہر تربیت کا پہلو جو لے کے اپنے ماحول کی تربیت کرنے کی کوشش کرنی ہے اس میں حکمت بھی ضروری چیز ہے۔اسی طرح تبلیغ ہے، تبلیغی میدان میں بھی حکمت ضروری ہے۔یہ بھی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جماعت کی اور اب انشاء اللہ تعالیٰ مزید ذمہ داریاں بڑھنی ہیں۔اپنی کمزوریوں پر نظر رکھ کر کیا جانے والا استغفار تربیت کا موجب ہوتا ہے حضور نے فرمایا کہ اپنی گھر یلو تربیت کے ساتھ ساتھ تبلیغ کی طرف بھی توجہ دیں۔پھر جو نئے آنے والے ہیں وہ آپ کے نمونے دیکھنے والے ہوں گے ان کی تربیت کے لئے کوشش کرنی ہوگی۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ