سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 187
187 سبیل الرشاد جلد چہارم منسوب ہو کر بلکہ جماعتی خدمات ادا کرنے کے باوجود بعض خدمات ادا کرنے میں بڑے پیش پیش ہوتے ہیں اس کے باوجود، کس کس طرح اپنے گھر والوں پر ظلم روا رکھے ہوئے ہیں۔اللہ رحم کرے اور ان لوگوں کو عقل دے۔ایسے لوگ جب حد سے بڑھ جاتے ہیں اور خلیفہ وقت کے علم میں بات آتی ہے تو پھر انہیں خدمات سے بھی محروم کر دیا جاتا ہے۔پھر شور مچاتے ہیں کہ ہمیں خدمات سے محروم کر دیا تو یہ پہلے سوچنا چاہئے کہ ایک عہد یدار کی حیثیت سے ہمیں احکام قرآنی پر کس قدر عمل کرنے والا ہونا چاہئے۔سلامتی پھیلانے کے لئے ہمیں کس قدر کوشش کرنی چاہئے " خطبات مسرور جلد 5 صفحہ 226-227) انصار اللہ کی سب سے اہم ذمہ داری پنجوقتہ نمازوں کا قیام ہے مجلس انصار الله جرمنی 2007 ء کے سالانہ اجتماع پر پیغام ) پیارے انصار الله جرمنی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته الحمد لله ثم الحمد للہ کہ مجلس انصار الله جرمنی کو اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ مبارک کرے اور سب انصار کو اس روحانی ماحول سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی توفیق بخشے۔صدر صاحب انصار اللہ نے مجھے اس موقع پر پیغام بھجوانے کے لئے کہا ہے۔میں آپ کو انصار اللہ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔سب سے پہلی بات یہ ہے کہ انصار اللہ کی سب سے اہم ذمہ داری پنجوقتہ نمازوں کا قیام ہے۔قرآن کریم نے مومنوں کی سب سے پہلی یہی علامت بیان فرمائی ہے کہ يُقِيمُونَ الصلوة یعنی وہ نمازوں کو قائم کرتے ہیں۔اس کو ضائع نہیں ہونے دیتے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی نماز کی ادائیگی کی بہت تاکید فرمائی ہے اور فرمایا ہے کہ مومن اور کافر میں فرق کرنے والے شئے نماز ہے۔ایک حدیث میں اس طرح بھی آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نئی جماعت آئی انہوں نے نماز کی معافی کی درخواست کی۔آپ نے فرمایا کہ جس مذہب میں عمل نہیں وہ مذہب کچھ نہیں۔حضرت مسیح موعود نے بھی اپنی جماعت کو بار بار نمازوں کے قیام کی طرف توجہ دلائی ہے اور بڑے کھول کر بیان فرمایا ہے کہ نماز خواہ نخواہ کا ٹیکس نہیں ہے بلکہ تمام سعادتوں کی کنجی نماز ہے اور انسان کبھی خدا تعالیٰ کا قرب حاصل نہیں کر سکتا جب تک کہ اقام الصلواۃ نہ کرے۔آپ فرماتے ہیں کہ " اس زندگی کے کل انفاس اگر دنیاوی کاموں میں گزرگئے تو آخرت کے لئے کیا ذخیرہ کیا۔تہجد میں خاص کر اٹھو اور ذوق اور شوق سے ادا کرو۔درمیانی نمازوں میں بباعث ملازمت کے ابتلا آ جاتا ہے۔رازق خدا تعالیٰ ہے۔نماز اپنے وقت پر ادا