سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 176 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 176

سبیل الرشاد جلد چہارم 176 عہد یداران ، میاں بیوی کے جھگڑے میں ظالم شوہر کے ساتھ بے جا ہمدردی نہ کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 10 نومبر 2006ء کو خطبہ جمعہ میں فرمایا۔"اصل چیز یہ ہے کہ ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے اور ظلم جس طرف سے بھی ہور ہا ہو ختم کرنا ہے اور اس کے خلاف جہاد کرنا ہے۔جیسا کہ میں نے ذکر کیا تھا کہ بعض مرد اس قدر ظالم ہوتے ہیں کہ بڑے گندے الزام لگا کر عورتوں کی بدنامی کر رہے ہوتے ہیں، بعض دفعہ عورتیں یہ حرکتیں کر رہی ہوتی ہیں۔لیکن مردوں کے پاس کیونکہ وسائل زیادہ ہیں ، طاقت زیادہ ہے، باہر پھر نا زیادہ ہے اس لئے وہ اس سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔لیکن یا درکھیں کہ اپنے زعم میں جو بھی فائدہ اٹھا رہے ہوتے ہیں اپنے لئے آگ کا انتظام کر رہے ہوتے ہیں۔پس خوف خدا کریں اور ان باتوں کو چھوڑ ہیں۔بعض تو ظلموں میں اس حد تک چلے گئے ہیں کہ بچوں کو لے کر دوسرے ملکوں میں چلے گئے اور پھر بھی احمدی کہلاتے ہیں۔ماں بیچاری چیخ رہی ہے چلا رہی ہے۔ماں پر غلط الزام لگا کر اس کو بچوں سے محروم کر دیتے ہیں۔حالانکہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ قرآن کہتا ہے کہ فائدہ اٹھانے کے لئے غلط الزام نہ لگاؤ۔اور پھر اس مرد کے ، ایسے باپ کے سب رشتہ دار اس کی مدد کر رہے ہوتے ہیں۔ایسے مرد اور ساتھ دینے والے ایسے جتنے رشتہ دار ہیں ان کے متعلق تو جماعتی نظام کو چاہئے کہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف تعزیری کارروائی کی سفارش کرے۔یہ دیکھیں کہ قرآنی تعلیم کیا ہے اور ایسے لوگوں کے کرتوت کیا ہیں۔؟ افسوس اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ بعض دفعہ بعض عہدیدار بھی ایسے مردوں کی مدد کر رہے ہوتے ہیں اور کہیں سے بھی تقویٰ سے کام نہیں لیا جار ہا ہوتا۔تو یہ الزام تراشیاں اور بچوں کے بیان اور بچوں کے سامنے ماں کے متعلق باتیں ، جو انتہائی نامناسب ہوتی ہیں ، بچوں کے اخلاق بھی تباہ کر رہی ہوتی ہیں۔ایسے مرد اپنی اناؤں کی خاطر بچوں کو آگ میں دھکیل رہے ہوتے ہیں اور بعض مردوں کی دینی غیرت بھی اس طرح مرجاتی ہے کہ ان غلط حرکتوں کی وجہ سے اگر ان کے خلاف کارروائی ہوتی ہے اور اخراج از نظام جماعت ہو گیا تو تب بھی ان کو کوئی پروانہیں ہوتی، اپنی انا کی خاطر دین چھوڑ بیٹھتے ہیں۔۔۔۔۔بہر حا جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ اصل کام ظلم کوختم کرنا ہے اور انصاف قائم کرنا ہے اور خلافت کے فرائض میں سے انصاف کرنا اور انصاف کو قائم کرنا ایک بہت بڑا فرض ہے۔اس لئے جماعتی عہدیدار بھی