سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 168
سبیل الرشاد جلد چہارم 168 انہی بلند معیاروں کو سامنے رکھ کر آپ کو اپنی قربانیوں کے معیار بڑھانے ہوں گے۔خلافت کی حفاظت انصار اللہ کی اہم ذمہ داری ہے حضور انور نے فرمایا کہ پھر انصار اللہ کا ایک بہت بڑا کام خلافت کی حفاظت کرنا ہے۔دعا ئیں کرتے ہوئے ، اللہ کے اور اس کے بندوں کے حقوق کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنے اور اپنے بیوی بچوں میں خلافت کی مکمل اطاعت کی روح قائم کرتے ہوئے اس جذ بہ کو بڑھائیں۔حضور انور نے فرمایا کہ خلافت کا انعام انشاء اللہ ہمیشہ جاری رہے گا لیکن اپنے معیارا ایسے بلند کریں جو ایک حقیقی مومن کا ہونا چاہئے۔بچوں کی صرف دنیاوی تعلیم پر ہی نظر نہ رکھیں بلکہ ان کوگھروں میں بھی دینی ماحول مہیا کریں۔اپنے بچوں کو مسجدوں کے ساتھ ، نماز سینیٹرز کے ساتھ جوڑیں۔قرآن کریم پڑھنے اور دینی تعلیم کی طرف بھی توجہ دلائیں۔بچوں سے ایسا دوستانہ تعلق رکھیں کہ جب گھر آئیں تو باہر کی باتیں آپ سے ڈسکس کریں۔انہیں اچھا برا سمجھا ئیں۔اس طرح کوشش کر کے اگلی نسلوں کو سنبھالیں گے تو ان مومنین میں شامل ہوں گے جن سے خلافت کا وعدہ ہے۔حضورانور نے فرمایا کہ خلافت مشروط ہے عبادت گزاروں کے ساتھ اور مالی قربانی سے بھی اس کا تعلق ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ تحریک جدید نظام وصیت کے ارہاص کے طور پر ہے۔جو نظام وصیت میں شامل نہیں ہو سکتے ان کو اس طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ خلافت کی مضبوطی اور اشاعت اسلام کے لئے بڑے چھوٹے سب اس میں شامل ہو سکیں اور مکمل اطاعت اس نظام کو جاری رکھنے کے لئے نہایت اہم ہے۔آخر میں حضور انور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس روح اور جذ بہ کو سب کو اپنے اندر جاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ غلبہ اسلام کے وعدے ہم اپنی زندگیوں میں پورے ہوتے دیکھیں" الفضل انٹر نیشنل 17 نومبر 2006ء) صحابہ کی فدائیت کے نمونے انصار اللہ نے دکھلانے ہیں انصار اللہ کا ایک بڑا کام خلافت کی حفاظت اور بیوی بچوں میں اس کی اطاعت کی روح پیدا کرنا ہے حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 5 نومبر 2006ء کومجلس انصار اللہ برطانیہ کے 24 ویں سالانہ اجتماع کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نَحْنُ أَنْصَارُ اللہ کی لطیف اور پُر معارف تشریح بیان