سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 151 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 151

سبیل الرشاد جلد چہارم 151 میں ہوا ہے، کسی نے ہندو سے شادی کر لی ہے۔حضور انور نے فرمایا خدا نے آپ کو جو نعمت دی ہے اس کو کیوں ضائع کر رہے ہیں۔احمدیت تو انشاء اللہ پھیلے گی۔نئے آئیں گے اور مضبوط ہو جائیں گے۔آپ لوگ اپنی نسلوں کی تربیت نہ کرنے کی وجہ سے ضائع ہو جائیں گے اس لئے ہوش کریں۔اب باتیں چھوڑیں اور کام کرنے کی سکیم بنائیں اور Active ہو کر کام کریں۔فرمایا خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد یہ کام کیا ہے کہ ہم پیغام پہنچا ئیں کوشش کرنا ہمارا کام ہے باقی نتیجہ پیدا کر ناخدا کا کام ہے۔آپ کی کوشش میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔حضور انور نے قائد تربیت سے دریافت فرمایا آپ کی سکیم اور پروگرام کیا ہے۔حضور انور نے فرمایا آپ کے پاس باقاعدہ ریکارڈ ہونا چاہئے کہ کتنے انصار نماز باجماعت ادا کرتے ہیں۔کتنے روزانہ تلاوت کرتے ہیں۔کتنے ہیں جو اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دیتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ انصار کو توجہ دلائیں کہ گھروں میں دین کی باتیں ہوں، مسیح موعود کی باتیں ہوں۔آپ کی کتب پڑھی جائیں۔گھروں میں دینی ماحول ہو۔بچے نمازیں پڑھیں اور قرآن کریم کی تلاوت کریں۔انصار کو اس طرف توجہ دینی چاہئے۔حضور انورنے فرمایا اگر آپ نے نئی نسل کو بچانا ہے تو آپ کو ان کی تعلیم وتربیت کے لئے سکیم بنانی پڑے گی۔قائد تعلیم سے حضور انور نے فرمایا کہ دنیوی تعلیم کا انصار اللہ سے کوئی تعلق نہیں۔دینی تعلیم کے بارہ میں بتائیں کہ کیا پروگرام بنایا ہے۔جس پر قائد تعلیم نے بتایا کہ امسال انصار کے نصاب میں حضرت اقدس مسیح موعودؓ کی کتاب توضیح مرام رکھی ہے۔گزشتہ سال تک چار کتب ہو چکی ہیں جن کے امتحان لئے جاچکے ہیں۔حضور انور نے فرمایا ہر ماہ ایک دو ورقہ انصار اللہ کے لئے بلیٹن کے طور پر نکالیں، جس میں قرآن کریم کی ایک آیت ، اس کا ترجمہ اور مختصر تشریح ہو۔اسی طرح ایک حدیث ہو اور حضرت مسیح موعود کا ایک اقتباس ہو۔انصار اللہ کے پروگراموں کا ذکر ہو۔اعلانات ہوں، تربیتی امور ہوں، اردو زبان سکھانے کے تعلق میں حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ بوڑھوں کو مزید کیا اردو سکھانی ہے ان کو کافی اردو آتی ہے۔بچوں کو سکھائیں اور بچوں کی طرف توجہ دیں۔بڑوں کو اس بات پر آمادہ کریں کہ انہوں نے خود بھی کچھ نہ کچھ سیکھنا ہے اور بچوں کی تربیت کرنی ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ انصار اللہ کو مطالعہ کے لئے پہلے چھوٹی چھوٹی چیزیں دیں، مضامین دیں، حضرت اقدس مسیح موعود کے اقتباسات دیں۔بڑی کتابیں پڑھنے کی ان کو بعد میں عادت پڑے گی۔قائد صحت جسمانی نے بتایا کہ اجتماع کے موقع پر کھیلوں کا پروگرام ہوتا ہے۔قائد ایثار کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ غریبوں کی مدد کریں۔عرب ملکوں سے لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں۔ان میں سے بعض غریب ہیں ان کی بھی مدد کر سکتے ہیں۔ان ملکوں میں بوڑھے ہیں، بیمار ہیں Old People's Home میں جا کر ان سے ملیں اور ان سے باتیں کریں۔پھل، پھول وغیرہ ساتھ لے جائیں۔ہسپتالوں