سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 106 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 106

سبیل الرشاد جلد چهارم 106 عہدہ لے کر کام نہ کرنا اپنے نفس اور خد تعالی کے ساتھ دھو کہ ہے نیشنل مجلس انصاراللہ ناروے کے ساتھ میٹنگ میں مؤرخہ 23 ستمبر 2005ء بروز جمعۃ المبارک مسجد نور اوسلو کے مقام پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تمام قائدین سے باری باری ان کے کام کا جائزہ لیا اور ساتھ ساتھ ہر ایک کو ہدایات سے نوازا۔نائب صدر صف دوم کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ صف دوم کے انصار کے لئے آپ کے پروگرام علیحدہ ہونے چاہئیں۔صف دوم کے انصار کے لئے آپ نے کوئی پروگرام نہیں بنایا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا عہدہ لے لینا اور کام نہ کرنا یہ اپنے نفس کے ساتھ بھی دھوکہ ہے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ بھی۔حضورانور نے فرمایا کہ انصار اللہ کا کانسٹی ٹیوشن (constitution) پڑھیں اور کام کریں۔صدر مجلس انصار اللہ ناروے نیشنل مجلس عاملہ ناروے میں سیکرٹری تعلیم بھی ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ بہت سے قائدین عاملہ مجلس انصار اللہ کے پاس جماعت کی نیشنل مجلس عاملہ میں بھی عہدے ہیں۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ جو مجلس عاملہ انصار اللہ کے عہدیدار ہیں ان کے پاس کوئی دوسرا عہدہ نہیں ہو گا۔حضور انور نے امیر ناروے کو فر مایا کہ آپ پہلے یہ جائزہ لیں کہ کس کو جماعت کے عہدہ سے ہٹانا ہے اور کس کو انصار اللہ کے عہدے سے ہٹانا ہے۔فرمایا پہلے جائزہ لے کر مجھ سے منظوری حاصل کریں پھر ان کو ہٹا کر ان کی جگہ نیا انتخاب کروائیں۔قائد تبلیغ سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ آپ کب تبلیغی دورے کرتے ہیں۔سال میں کتنے دورے کئے ہیں۔جس جگہ ایک دفعہ گئے ہیں کیا دوبارہ بھی وہاں کا دورہ کیا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔انصار اللہ میں سے ٹیمیں نکالیں۔مختلف علاقوں کے لئے ٹیمیں بنائیں جو وہاں جائیں اور تبلیغ کریں اور پھر مسلسل رابطے رکھیں۔ٹیموں کو Activate کریں۔یہ دورے کریں اور بار بار جائیں۔ایک دفعہ جانے سے تو پتہ نہیں چلتا۔نہ تو آپ کو قیافہ شناسی ہے کہ ایک دفعہ وہاں جا کر ہی سب کچھ پتہ چل جائے اور نہ ہی اگلا شخص پہلی مرتبہ کھل کر اظہار کرتا ہے۔فرمایا بار بار رابطہ کریں۔فرمایا یہاں ترک، بوز نین ، سربین ہوں گے۔جائزہ لیں کہ یہ لوگ کہاں کہاں آباد ہیں۔کہاں ان کی پاکئٹس ( Pockets) ہیں وہاں جائیں اور کام کر میں اور رابطے اور تعلق بڑھا ئیں۔قائد تجنید کو حضور انور نے اپنی تجنید مکمل کرنے کی ہدایت فرمائی۔فرمایا کہ قاعدہ یہ ہے کہ جولوگ یہاں سے شفٹ ہوئے ہیں لیکن ان کی کمائی ناروے میں ہے تو چندہ ناروے میں ہی دینا ہے۔قائد تعلیم کوحضور انور نے ہدایت فرمائی کہ آپ سال میں اجتماع کے علاوہ بھی امتحان لیں۔کم از کم سال میں ایک دفعہ تو لیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی چھوٹی کتاب مقرر کر لیں اور پھر اس کا امتحان لیں۔فرمایا آپ نے رسالہ وصیت انصار کو پڑھنے کے لئے دیا ہے تو چیک کریں کہ کتنوں نے پڑھا ہے۔قائد تربیت کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ یہ بھی جائزہ لیں کہ گھروں میں نمازیں پڑھی جا رہی ہیں اور