سبیل الرّشاد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 477 of 507

سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 477

477 انسانی جسم میں Filling میں بے حد مفید ثابت ہوتی ہیں اور فرمایا کہ Oil کا ستعمال کم کر دیں۔" (ماہنامہ الناصر نومبر 2000ء) اس مجلس کی رپورٹنگ ماہنامہ الناصر مئی، جون 1998 ء نے یوں کی ہے تمام انصار کو صحت مند اور چاک و چوبند رہنا چاہئے۔اس ضمن میں آپ نے بعض زریں نصائح سے نوازتے ہوئے فرمایا کہ متوازن غذا کے ساتھ ہلکی پھلکی ورزش بھی جسم کو صحت مند اور توانا رکھنے کے لئے ضروری ہے۔آپ نے فرمایا کہ ہر ناصر کو روزانہ سوائے کسی اشد مجبوری کے صبح کی سیر کرنی چاہئے اور کم از کم 2 میل پیدل چلنا چاہئے آپ نے فرمایا میں روزانہ 4 میل پیدل چل کر سیر کرتا ہوں۔ایک مشہور محق برنارڈ شا سے کسی نے پوچھا کہ آپ کی لمبی عمر اور اچھی صحت کا کیا راز ہے تو اس نے کہا کہ سرکوٹھنڈا ر کھنے اور پاؤں کو گرم رکھنے میں ہے۔یعنی بلا وجہ غصہ نہ کرنا اور پیدل چلنا۔روزانہ پیدل چلنا ایک شخص کی زندگی میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتا ہے۔ایک تحقیقی جائزے نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو لوگ ہر روز دو میل پیدل چلتے ہیں خواہ بہت ہی سست رفتاری ہی سے ہے۔تو بھی ان کے مرنے کے امکان میں تقریباً 50 فیصدی کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ بیان کرتی ہے کہ بالکل پیدل نہ چلنے والے لوگوں میں ان کی نسبت جو دن میں کم از کم 2 میل پیدل چلتے تھے ہر طرح کے کینسر کے باعث مرنے کا امکان 25 گنا زیادہ تھا۔ایک طبی جائزے نے یہ بھی ثابت کیا کہ عمر رسیدہ لوگوں کو پیدل چلنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ان کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔" (ماہنامہ الناصر جرمنی جولائی 1998ء)