سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 476
476 زندگی کہہ سکتے ہیں"۔یعنی انعام سے مراد ہی پاک زندگی ہے۔جب خدا کی طرف سے پاک زندگی مل گئی تو یقین کرو کہ یہ انعام ہے اور اگر پاک زندگی نہیں ملی اور دنیا کی نعمتیں ملی ہیں تو محض اس دھو کے میں مبتلا نہ رہنا کہ اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جس نے ثابت کر دیا کہ آپ صراط مستقیم پر قائم تھے۔پس پاک زندگی اصل مقصود ہے ، اصل مطلوب ہے اگر پاک زندگی ہم سب کو نصیب ہو جائے تو یہی زندگی کا وہ مقصد ہے جو ہم نے پالیا پھر ہم یہ کہتے ہوئے جان جان آفریں کے سپر د کر سکتے ہیں کہ فُرْتُ بِرَبِّ الكَعْبَةِ خدا کی قسم میں رب کعبہ کی قسم کھا کے کہتا ہوں کہ میں کامیاب ہو گیا۔اللہ ہمیں یہ کامیابی عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل 3 جولائی 1998ء) انصا را گر اپنی صحت کا خیال نہ رکھیں گے تو جماعت کا کام بھی اچھی طرح نہ کر سکیں گے خصوصی ملاقات ممبران عاملہ انصار اللہ و ناظمین جرمنی بر موقع سالانہ اجتماع 1998ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مجلس انصار اللہ کی عمومی صحت دیکھ کر فرمایا کہ آپ میں سے کئی انصار صحت کے لحاظ سے fit نظر نہیں آتے۔آپ کو اپنی صحت کا بے حد خیال رکھنا چاہئے۔حضور اقدس نے فرمایا کہ میں 4 میل سیر کرتا ہوں کم از کم دو میل کی سیر سے تو شروع کریں۔" حضور نے فرمایا کہ آپ کے لئے ہلکی ورزش کی بھی بے حد ضرورت ہے جسم کے ہر حصے کی علیحدہ علیحدہ ورزش ہوتی ہے۔حتی کہ ہاتھ کی انگلیوں اور اسی طرح پاؤں کے ٹخنوں کی ، پنڈلیوں کی۔پنڈلیوں کے متعلق حضور اقدس نے فرمایا کہ اس کو دوسرا دل کہتے ہیں اور یہ خون کے دوران کو نیچے سے اوپر کی طرف pump کرنے کا کام کرتی ہیں اور پنڈلیوں کو مساج کے ذریعہ بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔مزید فرمایا کہ اگر آپ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھیں گے تو آپ جماعت کا کام بھی اچھی طرح نہیں کر سکیں گے اور آپ اچھے صحت مند ہونے کے سبب جماعت کو زیادہ وقت دے سکیں گے۔مزید حضور اقدس نے خوراک کے متعلق ہدایات سے نوازا۔فرمایا کہ متوازن خوراک استعمال کیا کریں۔مچھلی اور مرغی کا گوشت زیادہ استعمال کریں او فرمایا کہ گائے کا گوشت کھانے سے پر ہیز کریں۔چھوٹی عمر کے بکرے کا گوشت کھا ئیں Red Meat کا استعمال کم کردیں۔White Meat استعمال کریں یعنی چکن اور وہ بھی چھوٹی عمر کے سبزیاں بھی اچھی ہیں۔