سبیل الرّشاد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 410 of 507

سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 410

410 تمہاری پردہ پوشی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔اور جس کی قیامت کے دن پردہ دری ہوگی اس کی دنیا میں بھی پردہ دری ہوتی ہے۔اپنی طبیعت کے مجسات پر نفرت کی نگاہ ڈالیں پس اس بہت ہی پاک اور گہری نصیحت کو اپنے معاشرے کی اصلاح کے لئے غیر معمولی اہمیت دیتے ہوئے اختیار کریں اگر آپ ان چند نصیحتوں کو اختیار کریں جن کا میں نے ذکر کیا ہے اور ایسی بہت سی ہیں جن کا بعد میں انشاء اللہ اس خطبات کے سلسلے میں ذکر آتا رہے گا تو آپ اپنے معاشرے کو جنت نشان معاشرہ بنا سکتے ہیں۔اپنی طبیعت کے تجسّسات پر نفرت کی نگاہ ڈالیں۔ان کو چھوڑ دیں، یہ کمپنی لذتیں ہیں، ان سے کوئی فائدہ نہیں ، ان سے گھروں کے امن اٹھ جاتے ہیں، ایک بھائی کو اپنے بھائی پر اعتماد باقی نہیں رہتا، ایک بہو کو اپنے خسر یا اپنی ساس پر اعتماد نہیں رہتا۔وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سارے میری جستجو میں ہیں، اس طرف لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح میری کوئی مخفی بات کسی کے علم میں آ جائے۔چنانچہ یہ ہوتا ہے اور اس حد تک ہوتا ہے کہ بعد میں جب مقدمات چلتے ہیں تو بعض دفعہ مجھے لکھا جاتا ہے کہ ہم نے خود اس بہو کا خط پکڑا ہوا ہے اس میں یہ بات لکھی ہوئی تھی اب بتائیں ہمارا رویہ درست ہے کہ نہیں۔ان کو میں کہتا ہوں تمہارا رویہ تم جو کچھ کہو ایک شیطانی رویہ تھا۔تمہیں کوئی حق نہیں تھا کہ اپنی بہو کے ایسے خط کو پڑھو اور کوئی حق نہیں ہے کہ اب اسے عدالتوں میں یا میرے سامنے پیش کرو۔پس حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی نصیحتوں کو غیر معمولی اہمیت دیں آپ کی چھوٹی چھوٹی نصیحتوں میں بھی قیامت تک کے لئے بنی نوع انسان کی امن کی ضمانتیں دی گئی ہیں اس ضمانت کے نیچے آجائیں، اسی کا سایہ ہے جو امن بخشے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔" (الفضل انٹر نیشنل 6 مئی 1994ء) تمام دنیا کی فتح حسن خلق پر مبنی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں میں دعا کے بعد سب سے زیادہ قوی ہتھیار حسن خلق کا ہتھیار تھا مجلس انصار اللہ یوایس اے کے اجتماع میں شاملین کو نصائح ) (خطبہ جمعہ 13 مئی 1994ء) ایک اجتماع مجلس انصار اللہ یوایس اے کا ہے جو تیرھواں سالانہ اجتماع ہے۔کل چودہ مئی سے شروع ہو رہا ہے اور پندرہ مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔اور ایک جماعت احمدیہ ملتان کے واقفین نو کی تربیتی کلاس