سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 338
338 احساس کمتری ضرور ہوتا ہے۔ہر تہمت کے پیچھے احساس کمتری ہوتا ہے ی ناممکن ہے کہ کوئی شخص احساس کمتری سے پاک ہواور تہمتیں لگانے کا عادی ہو۔میرے اس بیان کو آپ اپنے تجربہ پر اطلاق کر کے دیکھ لیں۔آپ کو ہر تجربہ کی روشنی میں ان تہمت لگانے والوں میں کوئی نہ کوئی ایسی کمزوری نظر آئے گی جس پر عملا پردہ ڈالنے کے لئے اور جواز مہیا کرنے کی خاطر وہ معصوموں کو الزامات سے چھیدتے ہیں اور ان کے دل زخمی کرتے ہیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان تمام بدیوں کا ذکر کرنے کے بعد جو یہ فرمایا کہ " اپنے بھائیوں اور بہنوں پر تہمتیں لگانے والا جو اپنے افعال شنیعہ سے تو بہ نہیں کرتا اور خراب مجلسوں کو نہیں چھوڑتا۔وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔یہ سب زہریں ہیں تم ان زہروں کو کھا کر کسی طرح بچ نہیں سکتے اور تاریکی اور روشنی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتی۔۔۔کیا ہی خوش قسمت وہ لوگ ہیں جو اپنے دلوں کو صاف کرتے ہیں اور اپنے دلوں کر ہر ایک آلودگی سے پاک کر لیتے ہیں اور اپنے خدا سے وفاداری کا عہد باندھتے ہیں ( وفاداری کا یہ عہد تبتل کے بعد ہے اس سے پہلے نہیں ہوسکتا ) کیونکہ وہ ہرگز ضائع نہیں کئے جائیں گے ممکن نہیں کہ خدا ان کو رسوا کرے کیونکہ وہ خدا کے ہیں اور خدا ان کا وہ ہر ایک بلا کے وقت بچائے جائیں گے " کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ : 18-20) خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 787-804) دنیا بھر میں منعقد ہونے والے مختلف اجتماعات کا اعلان اور نصائح خطبہ جمعہ 22 اکتوبر 1992ء) حسب سابق اس خطبہ کا آغاز بھی مختلف ممالک میں مختلف جماعتی اجتماعات کے ذکر سے کرتا ہوں۔مجلس انصار اللہ ضلع اسلام آباد (پاکستان) کا تربیتی اجلاس کل سے شروع ہے اور آج اختتام پذیر ہوگا۔مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کا سالانہ اجتماع بھی شروع ہے جو 22 سے 23 اکتوبر تک جاری رہے گا۔آج مجلس انصار اللہ ضلع سیالکوٹ اور ضلع لودھراں مجلس انصار اللہ بیت التوحید لاہور کے سالانہ اجتماعات ہورہے ہیں۔آج اور کل لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ یاد گیر (ہندوستان) اور لجنہ اماءاللہ کیرالہ کا صوبائی اجتماع اور