سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 67
67 سبیل الرشاد جلد دوم لگی ہوئی تھی۔اللہ تعالیٰ نے جماعت کی دعاؤں کو سنا اور جماعت پر اپنی رحمت کی بارش نازل کی۔کسی ایک فرد واحد پر نہیں اور اس رحمت کے نزول کے بعد جماعت پر یہ فرض عائد ہو جاتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی حمد پہلے سے کہیں زیادہ کرنے لگے اور اس کا شکر بجالائے تاکہ مزید رحمتوں کا نزول آسمان سے ہم پہ ہوتا رہے لیکن اگر جماعت کو ان چیزوں کا علم ہی نہ ہو تو حمد اور شکر کے جذبات کیسے پیدا ہوں گے۔تو جماعت میں بیداری قائم رکھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ جماعت کا ہر فرد بڑا بھی اور چھوٹا بھی۔مرد بھی اور عورت بھی۔جماعت کے اخبار اور رسالوں کو پڑھنے کی عادت ڈالے یا جو نہیں پڑھ سکتے۔ان کو سنانے کا انتظام کیا جائے۔جب تک جماعت کے دوستوں کو یہ پتہ ہی نہیں لگے گا کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں اور فضلوں کے نزول کے ساتھ ترقیات کی راہوں پر کس طرح کس تیزی کے ساتھ اور بلندیوں کی کس سمت میں ہمیں لے جا رہا ہے۔ہم اس کا شکر بجا نہیں لا سکتے۔یہ ممکن ہی نہیں ہے ہمارے دلوں میں وہ جذ بہ ہی نہیں ہوسکتا۔تو جماعت کو بیدار رکھنے کے لئے مرکز کے اخباروں اور رسالوں کا پڑھنا ضروری ہے اور ان اخباروں اور رسالوں کو پڑھنا اور پڑھوانا یہ انصار اللہ کی ذمہ داری ہے۔یہ ذمہ داری انصار اللہ پر ہے کہ انہوں نے جماعت کو بیدار رکھنا ہے۔انہوں نے جماعت کو بیدار رکھنا ہے تو جس وقت آپ یہاں سے تشریف لے جائیں۔ہر ضلع کے نمائندے تو آئے ہوئے ہیں۔ضلعی نظام اس بات کی طرف خاص توجہ دے کہ ہر احمدی کو ان فضلوں اور رحمتوں کی واقفیت ہوتی رہے جو اللہ تعالیٰ جماعت پر ہمیشہ نازل کرتا رہا ہے اور کرتا چلا جا رہا ہے۔بیداری پیدا کرنے کے لئے یا جماعت کو بیدار کرنے کے بعد بیداری قائم رکھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہر فرد واحد مرکز اور خلافت سے پختہ وابستگی رکھے۔خلافت سے وابستگی رکھنے کا جب میں کہتا ہوں تو میری مراد کیا ہے۔اس پر تفصیل کے ساتھ میں کچھ باتیں بیان کرنے کے بعد بتاؤں گا۔بہر حال جماعت میں بیداری پیدا کرنے کے لئے اور بیداری قائم رکھنے کے لئے مرکز میں کثرت سے آنا۔مرکز کے اخبارات کو کثرت سے پڑھنا اور خلافت اور مرکز سے وابستگی رکھنا یہ ضروری ہے اور اس کے لئے ہمیں بہر حال جد و جہد کرنی پڑے گی اور جد و جہد رہنی چاہئے۔کیونکہ یہ ہمارا فرض ہے۔ہما راحق ہے۔ہم پر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے۔جماعت میں بیداری پیدا کرنے کے لئے وقف عارضی بھی بہت بڑا ذریعہ بنا ہے۔اس وو وقت تک کئی ہزار احمدی وقف عارضی پر جاچکے ہیں اور اس طرح انہوں نے جماعت میں بیداری پیدا کرنے کے لئے بڑی کوشش اور بڑی جدو جہد اور بڑی دعائیں کی ہیں۔انہوں نے دعا کرنے میں لذت