سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 51
سبیل الرشاد جلد دوم 51 اس کے نتیجہ میں ذمہ واریاں پیدا ہوتی ہیں۔تو ہر تنظیم کے کچھ حقوق ہیں آپ پر ، ان حقوق کو سمجھو اور ادا کرو۔خلافت کے منشاء کے خلاف اپنی منشاء کو ان تنظیموں پر ٹھونسنے کی کوشش نہ کرو کہ وہ ہاتھ جو زوائد کو ان کے سر پر رکھنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے وہ کاٹ دیا جائے گا۔آخر میں میں دعا کے لئے پھر تحریک کرتا ہوں کیونکہ سفر پر جانا ہے۔آپ دوستوں سے دور، اس لئے اداسی کا باعث بن جاتی ہے کہ آپ میں رہنے کی عادت بھی ہے اور پھر اس کی وجہ سے بہت زیادہ پیار بھی ہے، ویسے تو ان کا بھی حق ہے جو دوسرے ملکوں میں رہتے ہیں۔لیکن ان کو بھی عادت پڑ گئی ہے دور رہنے کی اور مجھے بھی عادت پڑ گئی ہے ان سے فاصلے پر رہنے کی۔تو بڑے ہی اداس دل کے ساتھ صبح ہمارا جہاز جو ہے وہ پرواز کرے گا۔لیکن جس مقصد کے لئے پرواز ہے میں سمجھتا ہوں کہ وہ نیک ہے۔خدا کرے اور آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بھی وہ نیک مقصد ہو۔اور اس نیک مقصد کے حصول کے لئے میں کامل یقین رکھتا ہوں کہ مجھے کوئی طاقت نہیں جب تک آسمان مجھے وہ طاقت نہ عطا کرے، جو مجھے چاہیئے میں اس کو حاصل نہیں کر سکتا۔اسلئے جہاں میں دعا کرتا ہوں آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے نازل ہوں۔اور وہ ہر شیطان سے ہمیں محفوظ رکھے اور ان شیطانی حملوں سے جو ان اقوام کے اوپر ہو چکے ہیں اور جن کے زخموں سے وہ تلملا رہے ہیں۔ان زخموں کے مندمل ہونے کی دوا ہماری عقلیں تجویز کر سکیں۔اور اللہ تعالیٰ اس دوا میں برکت ڈالے اور ان اقوام کو صحت عطا کرے، قبل اس کے کہ وہ ایسی موت مر ہیں۔( غیر مطبوعہ )