سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 43 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 43

43 سبیل الرشاد جلد دوم نہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت اور شفقت آپ کو نصیب ہوئی۔نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں اور بشارتوں کے آپ حامل ہوئے۔پھر کیوں آپ آئے یہاں؟ کیوں تم نے اپنی زندگیوں کو خراب کیا ؟ کہ دنیا کے عیش اور آرام میں چند دن گزار لیتے۔اگر چہ یہاں سے مرنے کے بعد ابدی جہنم میں آپ کو ڈالا جاتا لیکن اس صورت میں کہ نہ اس دنیا کا آپ نے چین حاصل کیا ، اور نہ اس دنیا کی نعمتیں پائیں۔بڑی غلطی پر ہوں گے آپ اگر آپ ایسا کریں۔اپنی ذمہ واریوں کو سمجھیں تو اپنی ذمہ واریوں کو علی وجہ البصیرت سمجھیں۔باتیں کرنا ، باتیں سننا آپ کا کام نہیں ، باتیں اپنے دائرہ کے اندرسننا اس نیت کے ساتھ کہ اس پر عمل کریں۔یہ آپ کا فرض ہے ، اس عزم کے ساتھ ، اس عزم صمیم کے ساتھ کہ ہمیں کسی اور مقصد کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔جب آپ یہ تربیت حاصل کر لیں تو اس مقصد کے حق کو ادا کریں کیونکہ اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو پہلی تربیت بے سود اور بے فائدہ ہے۔جو شخص نہایت اچھے دماغ کا انسان ایٹم کی ریسرچ میں جاتا ہے اور ریسرچ کے میدان میں رات دن مصروف رہنے کے بعد وہ نئی سے نئی ایجاد کرتا ہے۔اور فارمولے بناتا ہے اور اس کا دماغ روشن ہوتا ہے اس میدان میں اور قوم اس پر بے دریغ روپیہ خرچ کر رہی ہوتی ہے ، اس امید کے ساتھ کہ جب یہ اپنے علم کو کمال تک پہنچائے گا تو ہم کو فائدہ پہنچے گا لیکن وہ بندہ خدا جب اپنے علم کو کمال تک پہنچا چکتا ہے تو اپنے باپ کی دس ایکڑ زمین پر جا کے ہل چلانا شروع کر دیتا ہے۔پیسہ ملتا ہے اب اس کو ! تو ویسے نہ کریں۔آپ میں سے ہر ایک کی رائے یہی ہوگی کہ بڑا احمق ہے جو ایسا کرتا ہے اور واقعی ایسا ہی ہے بڑا ہی احمق ہے وہ شخص ! لیکن سوچنے کی تو یہ بات ہے کہ کہیں آپ بھی تو ویسے ہی احمق نہیں ہیں کہ آپ کو تیار کیا گیا تھا ایک خاص کام کے لئے۔ایک حد تک جب آپ تیار ہوئے تو جس غرض کے لئے آپ کو تیار کیا گیا تھا وہ آپ بھول گئے کہ کس غرض کے لئے تیار کیا گیا تھا ؟ قرآن کریم کو سیکھو آپ پیدا ہوئے ہیں غلبہ اسلام کے لئے۔اگر آپ اپنے ایمان میں بچے ہیں آپ کو اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ قرآن کریم کو سیکھو تو تمہیں اس میں نصیحت حاصل کرنے کی باتیں بھی ملیں گی اور تمہاری عزت اور شرف کے سامان بھی وہاں ملیں گے۔اِنَّ فِى هذا لذكرى قرآن کریم میں ذکری ہے۔