سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 507 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 507

37 دفعہ میں نے ان سے کہا کہ تمہاری عزت اور احترام کا سورج طلوع ہو چکا ہے، اب آئندہ دنیا تمہیں نفرت اور حقارت سے نہیں دیکھا کرے گی ہم اس کے ضامن ہیں۔" مشعل راه جلد دوم صفحه 252-253) انصار ماحول کو ہداثرات اور گندی باتوں سے محفوظ رکھیں حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع پر مورخہ 17 اکتوبر 1970ء کو اطفال الاحمدیہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔یہ ماحول جس میں آپ رہ رہے ہیں۔اس میں تو لوگ خدا کو نہ اس طرح پہچانتے ہیں نہ اس کے فضلوں کو جانتے ہیں جس طرح خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم اس کی صفات کی معرفت رکھیں اور اس کو پہچانیں اور اس کے فضلوں کو دیکھیں۔اس واسطے سے ماحول کے بداثرات اور گندی باتیں آپ پر اثر انداز ہوتی رہتی ہیں اور ان سے آپ کو محفوظ رکھنا یہ جماعت کا اور خدام الاحمدیہ کا اور اطفال الاحمدیہ کا اور انصار جو بزرگ ہیں غرض ساری تنظیموں کا یہ کام ہے۔" ( مشعل راه جلد دوم صفحه 262)