سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 465
465 سبیل الرشاد جلد دوم صدرانجمن احمد یہ اور انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ ذمہ دار ہیں اور مشورہ کریں پھر لجنہ سے بھی مشورہ ہوگا۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ صفاتِ حسنہ خدا تعالیٰ کی جو ہیں ، اپنے اخلاق میں وہ رنگ چڑھانا یہ عمل ہے۔اعمالِ صالحہ میں آتا ہے یہ۔یہ عقیدہ نہیں ہے۔اور اعمال صالحہ میں ایک تو انفرادی اعمال ہیں دوسرے اجتماعی اعمال ہیں۔اور یہ سارے اجتماعی اعمال جو ہیں وہ اجتماعی طاقت ، جو مقصد ہے، جو ٹارگٹ ہے وہاں وہ Hit کرنے چاہئیں پوری طاقت کے ساتھ۔یہ نہیں کہ خدام الاحمدیہ کہیں Hit کر رہی ہے۔اور وہ کہیں اور Hit کر رہے ہیں۔اس واسطے ایک دوسرے کی نگرانی بھی کرے گی مجلس تو ازن۔لیکن اب جو میں جو دوسری بات کہنے لگا ہوں وہ اور ہے۔( حضور ایدہ اللہ نے محترم صدر صاحب انصار اللہ سے دریافت کرنے کے بعد کہ صدر کے نیچے کتنے شعبے میں فرمایا ) چودہ شعبے ہیں اور اتنی نصیحتیں کی ہیں۔میں کل ہدایت نامہ ان کا لے گیا تھا۔تو میں نے دیکھا تو پھر میں نے سمجھا کہ اس میں کوئی ترمیم میرے لئے مشکل ہے کرنی۔مجھے سارا کچھ بدلنا پڑے گا۔میرا خیال ہے کہ ہر شعبے کے قائد کو بھی نہیں یاد ہو گا۔اگر میں انہی کو پوچھوں کہ بتا دو۔کتنے ہیں تمہارے لکھے ہوئے فرائض تو وہ نہیں بتا سکیں گے مجھے۔یہ کام کرنا ہے۔یعنی وعظ کر کے خاموش ہو جانا یہ پرانے زمانے کے واعظوں کا تو کام ہوگا۔نہ خلیفہ وقت کا یہ کام ہے۔نہ خلیفہ وقت کے جو جوارح ہیں ہاتھ پاؤں ( یہ سارے عہد یدار ) ان کا یہ کام ہے۔عمل عمل عمل۔عمل کے لئے میں نے یہ سوچا کہ صدر اور نائب صدر اس وقت ہیں آپ کے ، اس کے علاوہ چار نا ئب صدر ہوں گے۔اور ان کے ذمے ایک سے زائد شعبے ہوں گے تین تین، چار چار اور وہ مجھے ہر مہینے صرف یہ رپورٹ دیں گے کہ ان شعبوں میں کیا کام ہوا۔مہینے میں ایک بار ماہانہ رپورٹ یعنی عمل کے متعلق رپورٹ دیں گے ہر مہینے اور ہر مہینے ہم مرکز میں ایک دفعہ وہ جو مجلس تو ازن ہے اس کی میٹنگ یہاں ہوا کرے گی۔جب مجھے توفیق ہوگی میں بھی بیچ میں بیٹھوں گا۔یہاں ہر مہینے باہر سے بھی لوگ آئیں گے اور ہر مہینے اس میں جو ممبر نہیں ان کے ایک حصے کو بلایا جائے گا۔مثلاً سارے پاکستان کو چار حصوں میں تقسیم کر کے ہر سہ ماہی میں ایک حصہ آجائے گا۔یعنی سال میں ایک دفعہ وہ یہاں آئیں گے۔ان کے سامنے باتیں ہوں گی اور جلسہ سالانہ پر غیر ملکیوں کو بھی بیچ میں شامل کیا جائے گا۔اور یہ عمل کی اب میں بات کر رہا ہوں۔یعنی صفات حسنہ کا رنگ اور اس میں تضاد نہ ہو۔میں نے لجنہ سے کہا کہ ہر لجنہ ممبرات لجنہ کے لئے کھیل کو د اور ورزش ، بیٹھیں وہاں نیکی کی باتیں کرنے ، کریں ) کوئی کلب بناؤ۔اب سات آٹھ سو کلبز (CLUBS) وہ چھ مہینے یا سال میں نہیں بن سکتیں۔اس واسطے درجہ