سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 415
415 سبیل الرشاد جلد دوم وقت انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ فاصلے فاصلے پر بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں دوست۔درمیان میں خالی جگہ نہیں چھوڑی جاسکتی۔پیچھے سے نمازی آگے آتا ہے تب صف درست ہوتی ہے۔پرسوں جب کھڑے ہوئے ہیں تو میرے خیال میں ایک جگہ بھی خالی نہیں تھی یعنی بیٹھے ہوئے تھے۔کندھے سے کندھا جوڑ کے اور میرا انداز ہے کہ یہ بارہ چودہ پندرہ ہزار آدمی تو ہو گا جمعہ میں۔اگر یہ بارہ ہزار بھی تھا تو اُن کی بات صحیح ہے وہاں چالیس پچاس ہزار تھا۔(نعرے) یہاں غانا میں بھی تعداد بڑی ہوگئی ہے۔ان کا اندازہ اور میرا خیال درست ہے کہ پانچ لاکھ اور دس لاکھ کے درمیان احمدی غانا میں ہو گئے ہیں جو چھوٹا سا ملک ہے جس کی کل آبادی ستر اسی لاکھ ہے۔وہاں ان کا بڑا اثر ہے ”وا (WA ) سے جو دوست آئے جن کا میں ذکر کر رہا تھا وہ کہنے لگے کہ وہاں کے عیسائی عیسائیت سے مایوس ہو چکے ہیں۔اور وہ سارے میرے وہاں پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے اور اپنے طور پر استقبال کی تیاریاں کر رہے تھے۔تو ایک بڑی تبدیلی پیدا ہو رہی ہے اور وہ ملک اس نتیجہ پہ پہنچ چکا ہے جس کا وہاں اظہار بھی کیا گیا کہ جماعت احمد یہ اس مضبوطی سے مستحکم ہو چکی ہے کہ اسے اب نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔چنانچہ مسلمانوں کو بوجہ اس کے کہ وہ منتشر تھے اور اُن میں اتحاد نہیں تھا کہ کثرت کے باوجود ان کو وہاں کے لوگ نظر انداز کر رہے تھے اور کوئی اُن کو پوچھنے والا نہیں تھا، لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ احمدی مسلمانوں کو نظر انداز نہیں کریں گے۔افریقہ اور یورپ، کینیڈا اور امریکہ جہاں میں گیا ہوں ایک بنیادی چیز ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ یہ سارے ممالک اور ان کی آبادیاں جو کچھ اُن کے پاس ہے (مذہب اور اصول تہذیب واخلاق ) اُس سے مایوس ہوتی چلی جارہی ہیں اور اسلام کی طرف متوجہ ہو رہی ہیں۔اُن کی مشکل یہ ہے کہ صحیح اسلام اُن کے سامنے پیش نہیں کیا جا رہا۔اسلام ایک عظیم مذہب ہے: اسلام ایک عظیم مذہب ہے۔اسلام نام ہے سلامتی کا، اسلام نام ہے امن کا ، اسلام نام ہے حقوق کو قائم کرنے اور اُن کی حفاظت کا، اسلام نام ہے نہ صرف حقوق انسانی کی حفاظت بلکہ حقوقِ اشیائے کائنات کی حفاظت کا کیونکہ اعلان کیا گیا رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ“ اسلام نام ہے مرد اور عورت کی مساوات اور برابری کا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم اپنی استعدادی طاقتوں کے لحاظ سے ، اپنی اخلاقی رفعتوں کے لحاظ سے، اپنی روحانی عظمتوں کے لحاظ سے ایک فرد واحد ہیں کہ جس کے مقابلے میں کوئی اور انسان نہ کسی نے پیش کیا نہ کوئی کر سکتا ہے نہ کر سکے گا۔یہ اپنی جگہ درست ، لیکن آپ بشر بھی ہیں ، انسان بھی ہیں