سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 406
406 سبیل الرشاد جلد دوم ہے اللَّهُ غَالِبٌ عَلَی آمیرہ۔اور وقت مقد رتھا۔ہمارے مبلغ صاحب تو کہ رہے تھے سوسال تک دوسروں کی مساجد میں نماز پڑھیں گے۔میں نے کہا تھا نہیں۔انقلاب عظیم بڑی جلدی بپا ہونے والے ہیں۔دس سال کے بعد ہمیں اجازت مل گئی اور مسجد کے متعلق باقی باتیں انصار اللہ کے یا خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں بتاؤں گا۔یہ تو بیک گراؤنڈ (Back Ground) آج میں بتا رہا ہوں نا۔ایک اور واقعہ اس عرصہ میں ہوا۔اللہ تعالیٰ اپنے جاں نثاروں کا امتحان بھی لیتا ہے۔۷۴ ء کا واقعہ جو سب جانتے ہیں۔حکومت وقت نے یہ سمجھا تھا کہ جماعت احمدیہ کو قتل کر کے سڑک کے پرے پھینک دیا اس کا لاشہ۔مگر اس وقت بہت سی باتیں اللہ تعالیٰ نے بتا ئیں۔ان میں سے ایک یہ تھی وَسِعُ مَكَانَكَ کہ مہمان تو پہلے سے بہت زیادہ آتے رہیں گے۔ان کا انتظام کرو۔إِنَّا كَفَيْــكَ المُستهزئين يه جو استہزاء کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔اس کے لئے میں کافی ہوں تمہارے لئے۔( نعرے ) جہاں تک استہزاء کا منصوبہ تھا۔وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ کا نظارہ دنیا نے دیکھ لیا اور جہاں تک آنے والوں کا نظارہ تھا آج دیکھ لو وَسِعُ مَكَانَكَ۔چھ سال کے اندر جماعت تعداد کے لحاظ سے بھی پاکستان میں نیز بیرونی ممالک میں کہیں سے کہیں پہنچ گئی ( نعرے ) یہ بھی ایک پس منظر ہے۔واقعات بعد میں بتاؤں گا۔ایک اور پس منظر۔یورپ میں فن لینڈ کے علاوہ سیکنڈے نیویا کے تین ملک ہیں۔ڈنمارک، سویڈن اور ناروے۔ناروے میں سب سے بڑی جماعت ہے وہاں کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں نماز پڑھی جا سکے، بچوں کی تربیت و تعلیم کا انتظام ہو سکے۔بڑی مشکل تھی۔طبیعت میں پریشانی تھی۔۷۸ء میں میرے وہاں جانے سے پہلے ناروے کے پرانے شہر کے ساتھ جو ایک سیٹلائٹ ٹاؤن بن رہا تھا۔نئی میونسپلٹی وہاں بنا دیتے ہیں۔زمین دینے کا میئر (Mayor) نے وعدہ بھی کیا اور مکر گیا۔جب میں وہاں پہنچا تو معلوم ہوا ایک مکان مل رہا تھا کوئی پندرہ یا بیس لاکھ روپے کا تو میں نے جماعت کو کہا کہ سروے کروا کے لے لو اور یہ خیال ہی نہیں کیا کہ پاکستان سے تو ہم پیسہ نہیں بھیج سکتے۔یورپ میں یا بیرون پاکستان کسی اور جگہ اتنا روپیہ بھی پڑا ہے یا نہیں۔اس کے بعد لندن آئے۔میں نے جائزہ لیا تو میں نے فون کیا ان کو کہ اس عمارت کی خرید کے لئے ہمارے پاس پیسے نہیں۔اس واسطے چھوڑ واس کو۔یہ ۷۸ ء کی بات ہے اور اس سال جس مسجد ، مشن ہاؤس کا میں نے افتتاح کیا ناروے میں یہ پہلے مکان سے ڈیڑھ گنا بڑا مکان ہے۔نہایت اچھی Locality ، شرفا کا محلہ جہاں کوئی نعرہ بازی بھی نہیں ہوتی۔دنیا کے ہر ملک میں نعرہ باز بھی ال عمران آیت ۵۵