سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 377
سبیل الرشاد جلد دوم 377 آئیں گے۔چنانچہ جب میں نے جائزہ لیا تو مجھے معلوم ہوا کہ خود امریکہ کی جماعت کے پاس اتنی رقم ہے کہ اگر وہ دس لاکھ کے ہیں حصے کر کے ۵۰ ،۵۰ ہزار کا پیاں منگواتی چلی جائے اور بیچتی چلی جائے ( کچھ مفت دے اور کچھ بیچے ) اور جب وہ رقم واپس آ جائے تو پھر ۵۰ ہزار اور لے لے تو اس طرح چار پانچ سال کے اندر وہ دس لاکھ قرآن کریم تقسیم کر سکتی ہے۔اور یہ میں آپ کو بتا تا ہوں کہ ایک دفعہ دس لاکھ امریکنوں کے ہاتھ میں آپ قرآن کریم کی دس لاکھ کا پیاں دے دیں تو اس کی مانگ بڑھ جائے گی۔ایک شخص کا دوست دیکھے گا وہ مانگے گا۔اگر باپ کو دلچسپی ہو گی تو اس کے گھر تین چار بچے پڑھنے لگیں گے۔وہ جوان ہو کر اپنے گھر آباد کر لیتے ہیں وہ اپنے باپ کو کہیں گے کہ میں لے جا رہا ہوں۔وہ کہے گا کہ نہیں میں تو اپنے گھر سے باہر نہیں دوں گا۔لڑکا کہے گا کہ پھر مجھے اپنا خریدنا چاہئے۔میں خدا تعالیٰ سے اُمید رکھتا ہوں کہ ان کے اسلام میں داخل ہونے سے بھی پہلے یہ حالات پیدا ہو جائیں گے ، تو سب سے زیادہ دور ہم سے امریکہ کے علاقے ہی ہیں۔یہاں ہم ہیں اور زمین کے دوسری طرف وہ ہیں لیکن ان کے اخلاص کا یہ حال ہے کہ ہماری قرآن کریم کی ایک انگریزی تفسیر پانچ موٹی موٹی جلدوں میں ہے اور وہ قریباً ہر احمدی کے گھر موجود ہے۔جو بالکل تھوڑا عرصہ پہلے مثلاً پچھلے سال احمدی ہوا ہے میں اس کی بات نہیں کر رہا لیکن جن کو احمدی ہوئے کچھ عرصہ گزر گیا ہے ان میں سے کوئی ایک شخص بھی شاید ایسا نہیں ہے جس کے گھر میں وہ پانچ جلدوں کی تفسیر نہ ہو اور جسے وہ پڑھتا نہ ہو اور اس کے نتیجہ میں وہ بعض دفعہ فون اٹھا کر ہمارے مبلغ کو کہتا ہے کہ میں اس جگہ اٹک گیا ہوں مجھے سمجھ نہیں آ رہی مجھے بتاؤ۔مبلغ کو بھی تو سارے قرآن کریم کی تفسیر حفظ نہیں ہوتی اس لئے اس کو بعض دفعہ کہنا پڑتا ہے کہ میں تمہیں Study کر کے بتاؤں گا۔ابھی نہیں بتا سکتا۔وہ قرآن کریم سے بڑا پیار کرتے ہیں اور قرآن کریم ہے ہی ایسی چیز جس سے پیار کیا جائے۔ضمنا میں بتا دوں کہ ناظرہ پڑھنے والے بچوں کے لئے قرآن کریم کا متن موجود نہیں تھا۔اب وہ چھپ چکا ہے۔بہت خوبصورت ہے۔قاعدہ یسرنا القرآن کی طرز پر اس کی کتابت ہے اور بازاری قیمتوں کے لحاظ سے میرے خیال میں نصف سے بھی کم قیمت پر ملے گا کیونکہ ہم قرآن کریم ہر گھر میں پہنچانا چاہتے ہیں اور ہر نسل کو پہنچانا چاہتے ہیں۔اس سے نفع کمانے کا ہمارا پروگرام نہیں ہے لیکن چونکہ بعض جگہ مفت دینا پڑتا ہے اور کچھ اور اخراجات ہیں اس لئے بالکل معمولی سی رقم نفع کی ہوتی ہے جو بمشکل اپنے اخراجات پورے کرتی ہے۔بہر حال میں آپ کو بتانا چاہتا تھا کہ قرآن کریم شائع ہو گیا ہے۔اب آپ اپنے بچوں کو ناظرہ قرآن کریم پڑھانے کے لئے اچھا، ستھرا غلطیوں سے پاک اور سستا قرآن کریم