سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 356 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 356

سبیل الرشاد جلد دوم ایلو پیتھک ڈاکٹر غلط مشورے دے دیتے ہیں۔356 موجودہ تحقیق نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بڑھاپے میں بھی ہڈیاں اگر مضبوط رہیں تو انسانی صحت بڑی اچھی رہے گی۔اُس کے لئے کیلشیم (چونا) کھانا بڑا ضروری ہے۔ایک وقت میں انگلستان کے ایلو پیتھک ڈاکٹروں نے یہ مشورہ دیا کہ ۳۵ سال کے بعد کیلشیم کھانے کی ضرورت ہی نہیں رہتی اور اب پھر بہت سے غلط مشورے دے کر شاید لاکھوں، لاکھوں انسانوں کی صحتیں خراب کرنے کے بعد وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ۳۵ سال تو کیا ۱۳۵ سال کی عمر ہو تب بھی کیاشیم استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔میں نے ۸۵ سال کی عمر کے ایک ایسے جو ان کی تصویر دیکھی ہے جس کا ایک دانت بھی گرا ہوا نہیں تھا اور وہ بڑے مضبوط جسم کا مالک تھا۔وَ هَنَ الْعَظمُ مِنی کا اس پر کوئی اطلاق نہیں ہوتا تھا اور یہ اس لئے تھا کہ اُس نے خدا کے قانون کی پابندی کی تھی۔اُس نے اپنے ایک چھوٹے سے نوٹ میں لکھا تھا کہ وہ ہر روز صبح نہار منہ ۸ گولیاں کیلشیم کی چباتا ہے اور پھر ناشتہ کرتا ہے۔آج کل کھانے پینے کی مصنوعی چیزوں کے استعمال کا رواج بڑھ رہا ہے۔گو ہمارے ملک میں یہ وباء نہیں لیکن مغربی ممالک میں یہ وباء عام ہے۔وہاں لوگ Processed فوڈ جوٹین اور کاغذ کے ڈبوں میں بند ملتی ہے ، اُسے استعمال کرتے ہیں اور اب تو وہ اس کے استعمال میں یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ انہوں نے مصنوعی دودھ بنالیا ہے۔مصنوعی مکھن بنالیا ہے۔مصنوعی پنیر بنا لیا ہے۔مصنوعی دہی بنالیا ہے اور لوگوں کی صحبتیں خراب کرنے کے لئے بازار میں بیچنا شروع کر دیا ہے۔چنانچہ وہاں شور مچ گیا ہے کہ مصنوعی طور پر خوردنی اشیاء بنانے والی کمپنیوں نے مغربی قوموں کی صحت خراب کر دی ہے۔ظاہر ہے جو چیز مصنوعی طور پر تیار کی جاتی ہے اس میں وہ تمام اجزاء تو نہیں ہوتے جو خدا تعالیٰ کے قانونِ قدرت نے چیزیں بنا کر اُن کے اندر پیدا کئے تھے۔دوسرے یہ کہ غیر معقول طریقے سے مصنوعی چیزیں تیار کرنے کی صورت میں انسان نے ضروری اجزاء کم کر دیئے۔مثلاً زمین سے کام لینا شروع کیا۔خدا تعالیٰ نے زمین کے اندر جو معد نیاتی اجزاء ر کھے ہوئے تھے ان کو بیچ میں سے زیادہ نکال لیا اور واپس کم کیا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مثلاً Zinc (زنک) ایک دھات ہے۔خدا تعالیٰ نے اسے ہمارے کھیتوں میں بھی رکھا ہوا ہے۔لیکن اس کا کسی کو پتہ نہیں تھا۔اب جب سائنس نے ترقی کی اور سائنسدانوں نے ٹیسٹ کرنے شروع کئے تو معلوم ہوا کہ جن کھیتوں میں ہمارے زمیندار ”وائی کرتے ہیں اُن میں زنک دھات کی شکل میں بھی موجود ہوتی ہے۔لیکن بہت زیادہ فصلیں لینے کے ساتھ اور مصنوعی کھا دیں ڈالنے کے نتیجہ میں زنک اور دوسری معدنیات کی کمی ہوگئی۔جب کھیت میں کمی واقع ہوئی تو جو چیز کھیت میں اُگی اس میں "