سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 352 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 352

سبیل الرشاد جلد دوم 352 قدرت اولی تو بیچ میں نہیں آئے گی۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ باتیں کھول کر بیان کر دی ہیں۔ایک بات اور میں بتا دیتا ہوں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا یہ عقیدہ تھا اور میرا بھی یہی ہے اور میں سمجھتا ہوں ہمیشہ یہی رہے گا کہ خدا تعالیٰ خلافت احمدیہ کو بادشاہت نہیں دے گا اور نہ خلافت احمدیہ کو بادشاہت میں کوئی دلچسپی ہے۔خلافت احمد یہ دنیا میں ایک روحانی انقلاب پیدا کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے۔خلافت احمد یہ اس لئے قائم کی گئی ہے کہ جو بیج حضرت مسیح و مہدی علیہ السلام کے ذریعہ بویا گیا اس کی آبیاری کرے اور مہدی علیہ السلام کا جو مشن تھا اس کی تکمیل کرے۔جیسا کہ میں نے ابھی رسالہ الوصیت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس پڑھ کر سنایا ہے۔اس میں جہاں خلافت کا ذکر ہے وہیں آپ نے فرمایا ہے : خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں، کیا یورپ اور کیا ایشیا ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں تو حید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔“ اور یہی مقصد ہے جس کے حصول کے لئے خلافت احمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔خلافت احمدیہ کو اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّم کی جو بشارت دی گئی تھی اس کے مطابق جو روحانی انقلاب پیدا کرنا ہے اس کے لئے ایک منصو بہ بنایا جائے اور اس پر عمل کروایا جائے۔پس خلافت احمدیہ کو اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ دعاؤں کے ساتھ ، اخلاق کے ساتھ، حسن معاملہ کے ساتھ اور حسن مجادلہ کے ساتھ یعنی احسن رنگ میں تبادلہ خیالات کرتے ہوئے دنیا کے دل حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتے جائیں۔قرآنی تعلیم اور اسلامی شریعت میں بڑی طاقت ہے۔اسلامی شریعت و ہدایت کو کسی مادی طاقت کی ضرورت نہیں۔اسلامی تعلیم کے اندر اس قدرحسن پایا جاتا ہے اور اس کے اندر اس قدر احسان پایا جاتا ہے کہ کوئی بھی انسان جس کے سامنے اس کے حسن و احسان کی باتیں کی جائیں اس کا دل اس کی طرف مائل ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔پس یہ وہ غرض اور مقصد ہے جس کے لئے مہدی ومسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا گیا اور اس مقصد کے حصول کے لئے یعنی بنی نوع انسان کو اُمتِ واحدہ بنانے کے لئے ایک مرکزی نقطہ یعنی خلافت احمدیہ کو قائم کر دیا گیا ہے۔اب یہ آپ کا کام ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کے لئے اور خدا تعالیٰ