سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 17 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 17

سبیل الرشاد جلد دوم 17 سید نا حضرت خلیفۃالمسیح الثالث" کا انتقامی خطاب ! سید مورخه ۳۰ اکتوبر ۱۹۶۶ ء ساڑھے گیارہ بجے قبل دو پہر سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے گیارہویں سالانہ اجتماع سے جو اختتامی خطاب فرمایا۔اس کا مکمل متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشهد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ تلاوت فرمائیں۔إِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ اَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۚ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِىَ أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَعُوْنَ نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍن وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ۔اس کے بعد فر مایا۔جس بنیادی مسئلہ کے متعلق میں اپنے دوستوں سے کچھ باتیں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے انبیاء دنیا میں اس لئے مبعوث ہوتے رہے ہیں کہ وہ ان لوگوں پر جو ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ان کی ہدایتوں کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کے لئے تیار ہو جائیں، خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں کھولیں اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے اصول ان کو بتا ئیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمتوں اور برکتوں کا انہیں وارث بنائیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء سے افضل ، اعلیٰ اور ارفع تھے۔جو کتاب اللہ تعالیٰ نے آسمان 1 سوره حم السجدہ آیات ۳۱ تا ۳۴