سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 16
سبیل الرشاد جلد دوم انصار کے دو کام انصار اللہ کے ذمہ دوستم کے کام ہیں۔ایک کام بحیثیت افراد جماعت۔جماعت کی ذمہ داریوں کو دوسروں کی نسبت بہتر رنگ میں ادا کرنے کی ذمہ داری ہے اور دوسرا کام اس تنظیم کے لحاظ سے بحیثیت انصار۔انصار اللہ کی ذمہ داریوں کے ادا کرنے کی ذمہ داری ہے۔بحیثیت افراد جماعت جو ہماری ذمہ داریاں ہیں ان میں سے کچھ صدرانجمن احمدیہ کی تنظیم سے تعلق رکھتی ہیں، کچھ تحریک جدید کی تنظیم سے تعلق رکھنے والی ہیں اور کچھ کا واسطہ وقف جدید کے ساتھ ہے۔سبیل الرشاد جلد دوم صفحه (2) 16