سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 282 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 282

282 سبیل الرشاد جلد دوم خدا تعالیٰ نے اپنے مطہر بندوں کو قرآن کریم کے جوڑ و حانی علوم سکھائے اُن کو قبول کرے۔غرض یہ بڑی عجیب بات ہے کہ پرانی تفاسیر میں سے قابلِ اعتراض حصوں کو تو لوگ قبول کر لیتے ہیں۔لیکن مہدی معہود علیہ السلام نے خدا سے سیکھ کر جو تفسیر بیان فرمائی ہے اسے رڈ کر دیتے ہیں۔جہاں تک مہدی معہود علیہ السلام کی تفسیر کا تعلق ہے اس کا تجزیہ ہم کرتے ہیں۔آپ نے ایک وہ تفسیر کی جو براہ راست اللہ تعالیٰ سے سیکھی جس کی آج کے زمانہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اور الجھنوں کو سلجھانے کے لئے اور خدمت انسانی کی راہوں کو فراخ کرنے کے لئے اور انسان انسان کو قریب سے قریب تر لانے کے لئے اس وقت ضرورت تھی۔گویا تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنا کر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنے کے لئے قرآن کریم کے جن علوم کی ضرورت تھی وہ مہدی معہود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے سیکھے اور لوگوں تک پہنچائے۔امام مہدی کا مقامِ حکم کی تفسیر آپ کی تفسیر کا ایک دوسرا پہلو ہے اور اس کا تعلق اُن غلطیوں کو دُور کرنے سے ہے جو پرانی روایات کی صورت میں پہلے مفسرین نے شامل کر دیں۔اسلام میں ان غلطیوں کے راہ پا جانے کی ایک وجہ یہ تھی کہ قرآن کریم کی تفسیر کرتے وقت وہ احادیث قبول کر لی گئیں جو نہ روایتاً درست تھیں اور نہ در ایتاً درست تھیں۔اس لئے کسی آدمی کا یہ کہنا کہ فلاں بات حدیث میں آتی ہے اور تم اسے رڈ کرتے ہو عقلاً بھی صحیح نہیں ہے۔پھر عجیب بات یہ ہے کہ احادیث پہنچانے والوں میں سے سب سے زیادہ ثقہ اور قابلِ اعتبار حضرت امام بخاری ہیں۔اب حضرت امام بخاری کو تو یہ حق دیا جاتا ہے کہ وہ قریباً چھ لاکھ احادیث کے مجموعہ میں سے قریباً پانچ لاکھ اکانوے ہزار احادیثوں کو رڈ کر دیں لیکن حضرت مہدی معہود علیہ السلام کو یہ اختیار نہیں دیا جاتا کہ حضرت امام بخاری کی وساطت سے جو قریباً نو ہزار حدیثیں اُس تک پہنچیں ، اُن کے متعلق خدا سے علم پا کر یہ کہے کہ اُن میں سے فلاں فلاں حدیثیں رڈ کرنے کے قابل ہیں۔حضرت امام بخاری کا مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب مہدی معہوڈ کے برابر نہیں ہوسکتا۔یہ علیحدہ بات ہے کہ کوئی یہ کہہ دے کہ مہدی معہود علیہ السلام کا مقام و مرتبہ اسے سمجھ نہیں آیا۔ایسی صورت میں لوگوں کو چاہئے کہ وہ ہم سے حضرت مہدی معہود علیہ السلام کی صداقت کے دلائل سنیں۔خدائے واحد و یگانہ نے حضرت مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ اپنے فرشتوں کے ذریعہ جو عظیم برکتیں نازل فرمائی ہیں۔ہم سے اُن کا علم حاصل کریں۔اسلام کی ترقی کے لئے جو اس وقت کامیاب کوششیں ہو بستان المحد ثین ( اردو ) تالیف علامہ شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی ترجمہ مولانا عبدالسمیع صاحب صفحہ ۷۳