سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 232 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 232

سبیل الرشاد جلد دوم 232 ڈی سی اس ضلع کا خادم ہے۔حکومت کا صدر اس ملک کا خادم ہے۔لیکن میں جماعت کے ہر چھوٹے بڑے سے کہتا ہوں کہ تمہیں دنیا اور اس کی وجاہتوں سے بے تعلق کر کے ، تمہارے دل سے دنیا کی محبت کو ٹھنڈا کر کے اُخْرِجَتْ لِلنَّاس کی رو سے باہر نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے تمہیں تمام بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے۔باہر نکلو اور جس جس جگہ خدمت کی ضرورت ہے۔وہاں خدمت بجا لاؤ۔پس جب تک یہ ذہنیت ہمارے اندر پیدا نہیں ہو گی۔آپ سنیں ! اور اچھی طرح یا درکھیں !! اُس وقت تک بعثت مہدی معہود کی غرض کامیابی کے ساتھ پوری نہیں ہو سکے گی۔جو آپ نے جا بجا یہ فرمایا ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اس لئے پیدا کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ جو یہ کام لگایا گیا تھا کہ وہ تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنا دے میں ( یعنی مسیح موعود ) آپ کے جرنیل کی حیثیت میں بھی اور آپ کے فرزند کی حیثیت میں تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنانے کے لئے مبعوث ہوا ہوں۔پس حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے جو وعدے دیئے تھے وہ بنیادی طور پر دو تھے۔ایک تھا تکمیل ہدایت کا وعدہ اور بشارت یعنی آپ کو یہ بشارت دی گئی تھی کہ جو کتاب نازل ہوئی اور آخر وقت تک نازل ہوتی رہی ) وہ کامل اور مکمل شریعت کی حیثیت میں آپ پر نازل ہوگئی۔اور یہ ایک چیلنج ہے جسے ہم غیروں سے بحث کرتے وقت دھراتے ہیں کہ کوئی صداقت ایسی نہیں کہ جو کہیں اور نظر آئے اور قرآن کریم میں بنیادی طور پر نہ ملتی ہو۔کیونکہ تفصیل تو ساری دنیا میں مختلف رنگ اختیار کرتی ہے۔ہر زمانہ میں مختلف رنگ اختیار کرتی رہی ہے۔لیکن ہدایت کے سارے کامل اصول اور نہایت حسین صداقتوں کو قرآن کریم نے اپنے اندر جمع کر لیا ہے۔پس ایک تکمیل ہدایت کی بشارت دی گئی تھی جسے اللہ تعالیٰ نے پورا کر دیا۔گویا یہ بشارت آپ کی زندگی میں پوری ہو گئی تھی۔اور اس وقت کی معروف دنیا میں اس کی اشاعت بھی ہوئی۔لیکن جو دوسرا وعدہ دیا گیا تھا۔یعنی صرف یہ نہیں کہا گیا تھا کہ آپ کے وجود میں تکمیل ہدایت ہوگی۔بلکہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ آپ کے ذریعہ تکمیل اشاعت ہدایت بھی ہوگی۔یعنی آپ کے ذریعہ سے ساری دنیا اس نور سے جو قرآن کریم کی شکل میں نازل ہوا منور ہو گی۔تمام اقوام عالم اور تمام ملک جن میں سے بعض آج ہمیں گالیاں دینے والے ہیں اور خدا تعالیٰ کا انکار کر نے والے ہیں وہ بھی سب کے سب اس نور سے منور ہوں گے۔یہ بشارت دی گئی ہے گویا دنیا با ہمی اتحاد اور اخوت اور پیار اور محبت کے نتیجہ میں اس طرح بن جائے گی کہ گویا یہ ہر ایک دوسرے کا خادم بن جائے گا۔آج ہر ایک آدمی دوسرے کا خادم نہیں۔کیونکہ جماعت احمد یہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے لیکن جس وقت خدائی