سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 144
سبیل الرشاد جلد دوم انحضرت کی عزت ، احترام اور عظمت کا خیال رکھنا ہر احمدی کا فرض ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت اور عظمت کو دلوں میں پیدا کرنے کے لئے قرآن کریم میں بہت سی ، بظاہر دُنیوی نگاہ میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اور ہمیں یہ سمجھایا گیا ہے کہ ان چھوٹی باتوں میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت اور احترام اور آپ کی عظمت کا خیال رکھنا ہے ورنہ خدا تعالیٰ کے نزدیک تمہارے وہ اعمال جو دُنیا اور خود تمہارے نزدیک اعمال صالحہ ہیں وہ ضائع ہو جائیں گے مثلاً سورۃ احزاب میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اس عظمت کو دلوں میں بٹھانے کے لئے یہ حکم دیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر بن بلائے نہ جایا کرو۔اگر کھانے پر بلایا جائے تو وقت سے پہلے باتوں کے شوق میں وہاں نہ پہنچ جایا کرو۔اور کھانے سے فارغ ہونے کے بعد وہاں بیٹھے نہ رہا کرو اور ان ذرا ذراسی باتوں میں بھی اس بات کا خیال رکھو کہ تمہاری وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کوئی تکلیف نہ پہنچے اور آپ کی ازواج کو اپنی مائیں سمجھو۔سبیل الرشاد جلد دوم صفحه 120) 144