سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 94 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 94

سبیل الرشاد جلد دوم سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔تیسری بات 94 جو میں ذرا تفصیل سے بیان کرنا چاہتا ہوں وہ نظام خلافت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے پہلے انبیاء کی جماعتوں میں بھی ان لوگوں کے حالات کے مطابق رائج کیا تھا اور جسے اسلام میں بھی اللہ تعالیٰ نے قائم کیا اور ایک وعدہ اور بشارت کے رنگ میں قائم کیا۔اللہ تعالیٰ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ جیسے اور جس رنگ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اُمت میں خلفاء کا نظام قائم کیا گیا تھا اسی رنگ میں اور اسی طور پر اُمتِ مسلمہ میں بھی خلفاء کا ایک نظام قائم کیا جائے گا جو خلیفہ اور مجد دہوں گے۔آیت استخلاف میں خلافت کا یہ وعدہ ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث ہے جس میں آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر مجدد بھیجا کرے گا جو اس کے دین کی تجدید کیا کریں گے۔یہاں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم سے زائد کوئی بات نہیں کی آپ نے جو بھی کہا ہے وہ قرآن کریم کے اصول کی اور قرآنِ کریم کے اجمال کی تفسیر اور تفصیل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اور جو لوگ وحی ولایت عظمیٰ کی روشنی سے منور ہیں وہ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ “ کے گروہ میں داخل ہیں اُن سے بلاشبہ عادت اللہ یہی ہے کہ وقتا فوقتا دقائق مخفیہ قرآن کے ان پر کھولتا رہتا ہے اور یہ بات ان پر ثابت کر دیتا ہے کہ کوئی زائد تعلیم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرگز نہیں دی بلکہ احادیث صحیحہ میں مجملات واشارات قرآن کریم کی تفصیل ہے سو اس معرفت کے پانے سے اعجاز قرآن کریم ان پر کھل جاتا ہے اور نیز ان آیات بینات کی سچائی ان پر روشن ہو جاتی ہے جو اللہ جل شانہ فرماتا ہے جو قرآن کریم سے کوئی چیز باہر نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہاں یہ فرمایا کہ امت محمدیہ میں ہمیشہ ایک مطہر گروہ پیدا ہوتا رہا، ہوتا رہتا ہے اور ہوتا رہے گا۔اور اس مطہر گروہ کو قرآن کریم کے اس وعدہ کے مطابق کہ لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ اللہ تعالیٰ وقت کی ضرورتوں کے مطابق قرآن کریم کے مخفی خزائن اور اسرار میں سے بہت سے اسرار اور بہت سی روحانی دولت عطا کرتا رہے گا۔پھر وہ علی وجہ البصیرت اس بات پر قائم ہو جائیں گے کہ جس طرح نئی نئی باتیں قرآن کریم کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں سکھاتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو مطہرین کے سردار تھے ان کو ہم سے بہت زیادہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے معارف اور دقائق الحق مباحثہ لدھیانہ صفحہ ۷۹ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۸ سورۃ واقعہ آیت ۸۰