سبیل الرّشاد۔ حصہ اول — Page 74
۷۴ جماعت احمدیہ میں خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ کے قیام کی ضرورت اور اہمیت سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کے کام کو چلانے کے لئے دوقو تیں پیدا کی ہیں اور ان دو قوتوں کے پیدا کرنے کا سبب یہی ہے کہ ایک قوت دوسری قوت کی نگران ہوتی ہے۔جب ایک میں کوئی کمزوری پیدا ہو جاتی ہے، خواہ جان کر یا نہ جانتے ہوئے ، تو دوسری طاقت اپنے آپ کو نمایاں کرنا شروع کر دیتی ہے۔ان دو قوتوں میں سے ایک قوت تقدیر کی ہے اور ایک قوت تدبیر کی ہے۔خدا تعالیٰ کا کوئی فعل نہ جانتے ہوئے نہیں ہوتا۔اس لئے تقدیر خاص تو جب بھی دنیا سے اپنا پر تو ہٹاتی ہے، کسی مصلحت کے تحت ہٹاتی ہے۔لیکن تدبیر بھی جانتے ہوئے ہٹ جاتی ہے اور کبھی نہ جانتے ہوئے ہٹ جاتی ہے اور اس طرح دنیا کا کام صحیح طور پر چلتا چلا جاتا ہے۔کبھی دنیا پر ایسا زمانہ آتا ہے کہ لوگ تدبیر کو روحانیت کی ترقی اور اس کی درستی کے لئے بالکل چھوڑ دیتے ہیں۔مثلاً روحانیت کی درستی کے لئے نماز کی ضرورت ہے۔مگر لوگ یا تو بہت ہی کم نمازیں پڑھتے ہیں اور جو پڑھتے ہیں وہ بھی ریا اور ظاہر داری کے لئے پڑھتے ہیں، خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول اور اس کی محبت کو حاصل کرنے کے لئے نمازیں نہیں پڑھتے۔روحانیت کی درستی کے لئے روزوں کی ضرورت ہے مگر لوگ یا تو روزے رکھنے میں سُست ہو جاتے ہیں، یا دکھاوے کے لئے روزے رکھتے ہیں، یا روزے تو رکھتے ہیں مگر ان کے روزے صرف بھوک اور پیاس کی تکلیف ہی کہلا سکتے ہیں۔اس سے زیادہ روزوں کا نہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔کیونکہ روزہ