سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 207 of 229

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول — Page 207

۲۰۷ خدائے واحد کے نام کی بلندی اور کفر اور شرک کی بیخ کنی کے لئے قربانی کریں انصار اللہ کے نویں سالانہ اجتماع کے موقع پر پیغام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ برادران جماعت احمدیہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر آپ لوگ جو اپنے سالانہ اجتماع میں شمولیت کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔میں آپ سب کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ لوگوں کے ایمان اور اخلاص میں برکت دے اور آپ کو اور آپ کی آئندہ نسلوں کو بھی خدمت دین کی ہمیشہ زیادہ سے زیادہ تو فیق عطا فرماتا رہے۔انصار کی تنظیم در حقیقت اسی غرض کے لئے کی گئی ہے کہ آپ لوگ خدمت دین کا پاک اور بے لوث جذبہ اپنے اندر زندہ رکھیں اور وہ امانت جسے آپ نے اپنے بچپن اور جوانی میں سنبھالا اور اسے ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھا، اس کی اب پہلے سے بھی زیادہ نگہداشت کریں اور اپنے بچوں اور نو جونوں کو بھی اپنے قدم بقدم چلانے کی کوشش کریں۔بے شک ان کی تنظیمیں الگ الگ ہیں لیکن