سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 206 of 229

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول — Page 206

۲۰۶ تبلیغ کرنے کا تاکیدی ارشاد مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے آٹھویں سالانہ اجتماع پر پیغام أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ انصار اللہ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجھے افسوس ہے کہ میں بیماری کی وجہ سے آپ کے جلسہ میں شرکت نہیں کر سکتا لیکن آپ کو آپ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔تبلیغ کریں، تبلیغ کریں، تبلیغ کریں یہاں تک کہ حق آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور اسلام ساری دنیا میں پھیل جائے اور دنیا میں صرف محمد رسول اللہ کی حکومت ہو۔اسی کام کی طرف میں آپ کو بلاتا ہوں۔اب دیکھنا ہے کہ مَنْ أَنْصَارِی إلى الله - ( سورة الصف آیت (۱۵) تحریک جدید کے نئے سال کا بھی اعلان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو قربانیوں کی توفیق دے۔آمين اللهم آمين ا خاکسار مرز امحموداحمد خلیفہ المسیح الثانی مجلس انصار اللہ مرکیہ کے آٹھویں سالانہ اجتماع کے موقع پر بذریعہ ٹیپ ریکارڈر سنایا جانے والا پیغام۔بحوالہ ماہنامہ انصار اللہ۔ربوہ نومبر ۱۹۲۶ء)