سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 114 of 229

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول — Page 114

۱۱۴ تعلیم کو لیا جائے ، طب کو لیا جائے یا کسی اور پیشہ کو لیا جائے۔یہ لوگ سلسلہ کی مدد کے بغیر اپنے پاؤں پر کھڑے ہی نہیں ہو سکتے تھے۔مگر اس ساری کوشش کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب یہ لوگ سلسلہ احمدیہ کو ہی تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔مگر سلسلہ احمد یہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے۔جسے کوئی تباہ نہیں کر سکتا۔یہ سلسلہ ایک چٹان ہے جو اس پر گرے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا اور جو اس کو مٹانا چاہئے گا وہ خودمٹ جائے گا اور کوئی شخص بھی خواہ اس کی پشت پناہ احراری ہوں یا پیغامی ہوں۔اس کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔اس کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کرنے والے ذلیل اور خوار ہوں گے اور قیامت تک ذلت اور رسوائی میں مبتلاء ر ہیں گے۔اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عزت اور رفعت دیتا چلا جائے گا اور تمام دنیا میں آپ کا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ پھیلتا چلا جائے گا اور جب آپ کے ذریعہ ہی اسلام بڑھے گا تو لازمی طور پر جو لوگ آپ کے ذریعہ اسلام قبول کریں گے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائیں گے۔وہ آپ پر بھی ایمان لائیں گے لیکن اس سلسلہ کی تباہی کا ارادہ کرنے والے ابھی زندہ ہی ہونگے۔کہ ان کی عزتیں ان کی آنکھوں کے سامنے خاک میں مل جائیں گی اور پیغامیوں نے جو ان سے مدد کا وعدہ کیا ہے وہ وعدہ بھی خاک میں مل جائے گا۔مولوی محمد علی صاحب سے ان لوگوں نے جو وعدہ کیا تھا کیا وہ پورا ہوا۔ان کا انجام آپ لوگوں کے سامنے ہے۔اب ان لوگوں کا انجام مولوی محمدعلی صاحب سے بھی بدتر ہوگا۔اس لئے کہ جب انہوں نے سلسلہ سے علیحدگی اختیار کی تھی اور انجمن اشاعت اسلام کی بنیاد رکھی تھی۔تو انہوں نے سلسلہ احمدیہ کی ایک عرصہ کی خدمت کے بعد ایسا کیا تھا۔انہیں دنیا کی خدمت کا موقع ملا تھا۔رسالہ ریویو آف ریلجیز دنیا میں بہت مقبول ہوا اور وہ اس کے ایڈیٹر تھے۔پھر انہوں نے اپنے خرچ سے پڑھائی کی تھی لیکن ان لوگوں نے اپنے یا اپنے باپ کے پیسے سے پڑھائی نہیں کی۔بلکہ غریب لوگوں کے پیسے سے کی۔جو بعض دفعہ رات کو فاقہ سے سوتے ہیں اور اس سارے احسان کے بعد انہوں نے یہ کیا کہ وہ سلسلہ احمدیہ کو تباہ کرنے کے لئے کھڑے ہو گئے۔یا در کھو تمہارا نام انصار اللہ ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے مددگار۔گویا تمہیں اللہ تعالیٰ کے نام کی طرف منسوب کیا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ از لی اور