سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 95 of 229

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول — Page 95

۹۵ سو جائے تو یہ لوگ اس کی بیداری کا باعث بن جائیں گے اور اگر یہ خود سو جائیں گے تو نظام ان کو بیدار کرتا رہے گا۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان ذمہ واریوں کی ادائیگی میں ہماری مدد فرمائے اور ہمیں ایسی توفیق عطا فرمائے کہ ہم میں سے ہر شخص اپنے ذاتی فرائض کو ادا کرتے ہوئے اپنے دوسرے بھائیوں کو بھی اٹھانے اور ان کو بیدار کرنے کا باعث ہو۔تا کہ ہم خدا تعالیٰ کے سامنے بیدار اور ہوشیار سپاہیوں کی صورت میں پیش ہوں۔مردار اور بے کا رلوگوں کی صورت میں پیش نہ ہوں۔( خطبه جمعه فرموده ۲۲ اکتوبر ۱۹۴۳ء بحواله الفضل ۱۷۔نومبر ۱۹۴۳ء)