سوانح حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ

by Other Authors

Page 19 of 41

سوانح حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ — Page 19

30 29 معاہدہ حدیبیہ اس سے اگلے سال حدیبیہ کے مقام پر قریش کے ساتھ معاہدہ ہوا۔مکہ کے نمائندہ سہیل بن عمرو اور حضرت اقدس محمد اللہ کے درمیان بعض شرائط کے ساتھ اس معاہدہ پر دستخط ہوئے جس کے مطابق دس سال کے لئے جنگ بند کر دی گئی۔لیکن افسوس کہ قریش اور ان کے ساتھی اس معاہدہ کی پابندی نہ کر سکے اس موقع پر آنحضرت ﷺ کے ساتھ چودہ سو صحابہ تھے۔جن میں مجھے بھی شریک ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔اس مہم کا ایک اہم واقعہ بیعت صلى الله رضوان ہے جو حضور ﷺ نے ہم سب سے ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر لی۔جو لوگ اس بیعت میں شامل ہوئے۔ان کے ساتھ راضی ہونے کی اللہ تعالیٰ نے آنحضرت کو وحی سے خبر دی۔معاہدہ حدیبیہ پر آنحضرت ﷺ نے گواہ کے طور پر میرے بھی دستخط کروائے۔فتح خیبر مدینہ کے یہودیوں نے بار بار میثاق مدینہ کی خلاف ورزی کی۔چنانچہ ان کے ساتھ یکے بعد دیگرے تین جنگیں ہوئیں۔جنگ بدر کے بعد یہودیوں کے قبیلہ بنو قینقاع کا محاصرہ کیا گیا اور انہوں نے شکست کھا کر اطاعت قبول کرلی اور مدینہ سے نکل کر خیبر کا رخ کیا۔جنگ اُحد کے بعد یہود پھر وگئے اور ان کے قبیلہ بنو نضیر کے ساتھ ہماری جنگ ہوئی اور انہیں جلا وطن کر دیا گیا۔غزوہ خندق کے دوران یہود کے تیسرے قبیلہ بنو قریظہ نے غداری کی اور پھر مشرکوں سے مل کر مسلمانوں پر حملہ کرنے کی تیاری کی۔رسول اللہ ﷺ نے غزوہ خندق کے دوران ان کی غداری کی وجہ دریافت کروانے کے لئے حضرت علی کو چند اور صحابہ کے ساتھ بھجوایا۔انہوں نے شرمندہ ہونے کی بجائے ناپاک گالیاں دیں۔اور جنگ پر آمادہ ہو گئے آنحضرت ﷺ نے ان کے قلعوں کا محاصرہ کر لیا اور انہوں نے اس شرط کے ساتھ شکست تسلیم کر لی کہ ان کی سزا کے بارہ میں قبیلہ اوس کے سردار سعد بن معاذ فیصلہ کریں انہوں نے توریت کے مطابق ان کے قتل کا فیصلہ دیا۔(دیکھو استثناء باب 20 آیت 1 تا18 ) یہود مدینہ سے نکل کر زیادہ تر مدینہ سے چند منزل کے فاصلے پر خیبر میں رہائش پذیر ہو گئے جہاں سے ایک طرف انہوں نے رومی سرحد پر عیسائی قبائل کو مسلمانوں کے خلاف اکسانا شروع کیا اور دوسری طرف انہوں نے عراق میں اپنے ہم مذہبوں کو خطوط لکھ کر اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ کسری فارس کو