حضرت رقیہ ؓ

by Other Authors

Page 8 of 18

حضرت رقیہ ؓ — Page 8

حضرت رقیہ بنت حضرت محمد صل الله 8 با وجود آسائشوں کے حضرت رقیہ اپنے شوہر کی خدمت کیا کرتی تھیں۔جب قریش کے مظالم حد سے بڑھ حد سے بڑھ گئے تو حضور علہ نے مسلمانوں کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کا حکم دیا۔حضرت رقیہ بنت محمد م ہے وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اللہ کی راہ میں سب سے پہلے مکہ سے حبشہ ہجرت کی۔یہ ہجرت 5 نبوی میں ہوئی۔آنحضرت ﷺ نے آپ کی حبشہ ہجرت پر فرمایا۔’ابراہیم اور لوط کے بعد عثمان" پہلے شخص ہیں جنہوں نے خدا کی راہ میں اپنی بیوی کے ساتھ ہجرت کی آپ کے حبشہ ہجرت کر جانے کے کئی روز بعد تک جب سیدہ کی کوئی اطلاع نہ ملی اس پر صلى الله رسول اکرم بے حد پریشان ہوئے اور مکہ سے باہر تشریف لے جا کر آنے جانے والے مسافروں سے پوچھتے۔ایک روز ایک عورت نے کہا کہ میں نے ان کو حبشہ میں دیکھا ہے۔اس کا جواب سن کر حضور اقدس علیہ نے فرمایا۔اللہ ان کا ساتھی ہے۔(15) حضرت عثمانؓ اور حضرت رقیہ نے تقریباً 7 یا 8 سال کا عرصہ حبشہ میں گزارا۔یہ حبشہ ہی تھا جو مسلمانوں کے لئے پہلا امن کا گھر بنا دیا گیا اور یہ حبشی قوم ہی تھی جس کی سرپرستی میں مسلمان پہلی مرتبہ کسی جگہ مذہبی آزادی کے ساتھ پھرتے۔صلى الله حضرت رقیہ حضور میلے کی اکلوتی صاحبزادی تھیں جنہوں نے اسلام کی اس پہلی ہجرت کی توفیق پائی۔آپ اپنی مہربان اور شفیق والد و