الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 643 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 643

612 حضرت عيسى عليه السلام اور ختم نبوت کو چھانٹ ماریں گے اور پھر جنوبی امریکہ کے گھنے جنگلات میں ان کا شکار کریں گے۔ان کے حملہ سے نہ تو چین بیچ پائے گا اور نہ ہی جاپان۔بلکہ سور کی تلاش میں جنوبی بحرالکاہل کے جزائر جہاں اس کا گوشت مرغوب غذا شمار ہوتا ہے کو بھی خوب کھنگالا جائے گا۔حقیقت یہ ہے کہ ساری انسانی تاریخ میں کسی نبی نے ایسا خونی اور غلیظ کام نہیں کیا جو قدامت پسند علماء حضرت عیسی کی طرف منسوب کرتے ہیں۔یہ وہ سلوک ہے جو مسلمانوں نے آنحضرت ﷺ کے گہری حکمتوں پر مبنی کلام کے ساتھ روا رکھا ہے۔افسوس کہ یہ لوگ اس پیشگوئی کی گہرائی میں جا کر اس کی روح کو سمجھنے میں یکسر ناکام رہے ہیں۔اس پیشگوئی میں مسیح موعود کا اصل کام یہ بتایا گیا ہے کہ وہ انسانی معاشرہ کو غیر انسانی طرز عمل اور ان بدعادات سے پاک کرے جو سور کے ساتھ مخصوص ہیں۔بہت سے جانور اور پرندے زندہ رہنے کے لئے کسان کی محنت پر انحصار کرتے ہیں لیکن محض کھیل تماشے کی خاطر فصلوں اور درختوں کو برباد نہیں کیا کرتے۔تباہ و برباد کرنے کی اس خصلت میں سور منفرد ہے۔خشکی کے تمام جانوروں میں صرف سو رہی اپنے مردہ بچوں کو کھا جانے کے اعتبار سے بد نام ہے۔خون کا پیاسا شیر یا سفاک بھیڑیا اپنے مردہ بچوں کے پاس بھوک سے مر تو سکتا ہے لیکن ان کو کھا جانے کا خیال اس کے دل میں نہیں آسکتا۔حتی کہ کتے بھی اپنے مردہ پتوں کو نہیں کھاتے۔یاد رہے کہ سوار سبزی خور جانور ہے تاہم کسی بہیمانہ خصلت کی بنا پر وہ اپنے ہی مردہ بچوں کی لاشوں کو بڑے شوق سے ہڑپ کر جاتا ہے۔ظاہر ہے کہ اس پیشگوئی میں یہ پیغام عیسائی مصوّروں کی بنائی هوئی یه خیالی تصویر مضمر تھا کہ ان انسانوں کی بگڑی ہوئی عادات روایتی مسلمانوں کے اس تصور کی عکاسی کرتی کے خلاف ایک مقدس جنگ لڑی جائے جو میں تلوار تھامے سوروں کا قتل عام کرینگے۔کمزوروں کی نسل کشی اور ان کے حقوق غصب هی که حضرت مسیح اپنی آمد ثانی کے وقت ہاتھ