الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 642
الهام ، عقل ، علم اور سچائی 611 حضرت عیسی تو ہر گھر میں داخل ہوں گے۔ہر زیور والی الماری اور صندوق کی تلاشی لیں گے۔ہر دیوار اور ہر کونے کو چھان ماریں گے۔چنانچہ تمام ظاہری صلیبیں توڑ پھوڑ کر دنیا سے نابود کر دی جائیں گی۔آپ جب تک یہ فرض پوری طرح ادا نہ کر لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے۔یہ ہے وہ تصور جو قدامت پسند مسلمان حضرت عیسی کی آمد ثانی کی غرض کے حوالہ سے رکھتے ہیں بشرطیکہ ان کی آمد ثانی اس رنگ میں واقعہ وقوع پذیر بھی ہو۔لیکن بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی۔سنگیت کی اس نشانی کو مکمل طور پر نابود کرنے کے بعد حضرت عیسی ان دوسرے فرائض کی طرف توجہ دیں گے جن کا ذکر آسانی پیشگوئیوں میں ملتا ہے بشرطیکہ انہیں ظاہری معنوں پر محمول کیا جائے۔آپ بلا توقف دنیا میں موجود ہر غیر مسلم کو قتل کرنا شروع کریں گے۔ان لوگوں کے پاس صرف ایک ہی رستہ ہوگا کہ یا تو مسلمان ہو جائیں یا مرنے کیلئے تیار ہو جائیں قتل کرنے کے لئے آپ ایک انوکھا طریق اختیار کریں گے۔آپ کسی افسانوی اثر دہا کی طرح منہ سے آگ پھینکیں گے، اگر چہ دیو مالائی کہانیاں بھی اس قسم کے تصور کی متحمل نہ ہوں۔آپ کی دیکتی ہوئی سانس کے اثر سے کوسوں میل دور موجود کافر بھی جل کر راکھ ہو جائیں گے اور آپ کی تلوار کی زد میں آنے والوں کے سر قلم کر دیئے جائیں گے۔ان کو حضرت عیسی فورا ہی شناخت کرلیں گے کیونکہ ہر کافر کی پیشانی پر واضح طور پر الکافر کا لفظ ابھر آئے گا۔اس طرح آپ کسی کو بھی زندہ نہیں چھوڑیں گے۔سوائے مسلمانوں کے اور ان عیسائیوں کے جو اس وقت عیسائی نہیں رہے ہوں گے اور ان کے پاس عبادت کیلئے ایک بھی صلیب نہیں رہے ہوگی۔اس خیالی عیسی کے اس بے مثال قتل عام کے بعد کرۂ ارض بد بو اور شدید سڑاند سے بھر جائے گا جو مقتولوں اور جل کر مرے ہوئے انسانوں کی لاشوں سے اٹھ رہی ہوگی۔اس کے بعد پردہ گر جائے گا۔نفرت مزید نفرت کو جنم دے گی اور خونریزی مزید خونریزی کا باعث بنے گی۔حضرت عیسی کی آخری ظالمانہ کارروائی روئے زمین سے سؤروں کی نسل کو کلی نابود کرنا ہوگی۔سؤروں کیلئے کوئی جائے پناہ باقی نہ رہے گی۔تمام سور بمع اہل وعیال ہلاک کر دیئے جائیں گے۔دہکتی ہوئی سانس اور ہاتھ میں تلوار تھا مے حضرت عیسی شہر شہر، گاؤں گاؤں ، گلی گلی ، گھر گھر اور ہر باڑہ میں چھپے ہوئے ان بد ذاتوں کو تلاش کرتے پھریں گے۔وہ ان کی تلاش میں تمام جھاڑیوں