الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 478 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 478

456 وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق ہوتی ہیں تو اس کا دائرہ کار خود بخود جیز تک پھیل جاتا ہے جو ان تبدیلیوں کا باعث بنتے ہیں۔لیکن پروفیسر ڈاکنز یہ سب کچھ اتفاقات کی سائنس کی مدد سے پہلے ہی بیان کر چکے ہیں۔ہیموگلوبن (haemoglobin) کی اتفاقی تخلیق کے امکان پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکنز اس اتفاقی تخلیق کو کلیڈ رد کرتے ہیں۔اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے وہ صفحہ 45 پر رقمطراز ہیں کہ امینوایسڈز کی چار با ہم بل کھاتی ہوئی لڑیاں مل کر کل 146 امینوایسڈز بناتی ہیں جن سے ہیموگلوین کا ایک خلیہ تشکیل پاتا ہے۔یہاں سے آگے وہ ایک پیچیدہ حسابی تخمینہ لگانے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ ہیموگلوبن کا محض اتفاق سے پیدا ہو جانا قطعی ناممکن ہے۔ان کے اپنے الفاظ یہ ہیں: 10< یہ اتنا بڑا عدد ہے کہ اس کے تصور سے بھی دماغ چکرا جاتا ہے۔دس لاکھ کے عدد میں ایک (1) کے بعد چھ صفر لگتے ہیں۔ارب کے عدد میں ایک (1) کے بعد نو صفر لگتے ہیں۔لیکن جس عدد کی ہمیں تلاش ہے یعنی ہیمو گلوبن نمبر، اس میں ایک (1) کے بعد قریباً 190 صفر لگتے ہیں۔ہیموگلوبن کی اتفاقی تخلیق کیلئے کم از کم مذکورہ بالا عرصہ درکار ہے جبکہ ہیموگلوبن کا مالیکیول اپنی ذات میں ایک زندہ جسم کے پیچیدہ نظام کا ایک معمولی جزو ہے۔یہ نہایت ہوشیاری سے اختراع کی گئی ایسی دلیل ہے جو پروفیسر موصوف کے نزدیک ڈارون کے اصولوں کی روشنی میں زندگی کے معمہ کو حل کر سکتی ہے لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔اس دلیل کی رو سے تو جینز کے حامل ہیموگلوبن کا وجود میں آنا ہی ناممکن ہے۔پروفیسر ڈاکٹر کی کتاب کے متعلقہ باب کے گہرے مطالعہ سے ہم تو یہی سمجھ پائے ہیں۔دراصل ان کے اسی اچھوتے تصور نے نئی نسل کے سائنسدانوں کو بڑی حد تک متاثر کیا ہے۔لیکن جیسا کہ ہم ابھی ثابت کریں گے کہ یہ پروفیسر موصوف کا خود ساختہ واہمہ ہے۔کیونکہ حقائق اس نظریہ کی تائید نہیں کرتے۔ہم قاری کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ اگر چہ جیز بذات خود ماحولیاتی عوامل کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں لیکن ان عوامل کا موافق یا نا موافق ہونا جیز کے کردار کو کسی طرح بھی تبدیل، کنٹرول یا متاثر نہیں کرتا۔۔ہمیں یقین ہے کہ پروفیسر ڈاکنز کی طرف سے پیش کی گئی سب سے اہم اور مضبوط دلیل یہی ہے۔لہذا ہم اپنے موقف کو مزید کھول کر بیان کرتے ہیں۔چونکہ ہم پہلے ہی اپنی اس کتاب