الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 414 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 414

402 نظرية انتخاب طبعی اور بقائے اصلح جاتے ہیں۔اسی طرح بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن کا در حقیقت ملیریا سے گہرا تعلق ہے کیونکہ ملیریا مریض کے اعضائے رئیسہ کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔نتیجہ متعدد بیماریاں جنم لیتی ہیں۔فلیرس (Filariasis) پھیلانے والے کیڑے کی دو انواع بڑی حد تک مچھر کے ذریعہ نتقل ہوتی ہیں۔ان کی وجہ سے پھیلنے والی طویل المیان انسانوں اور پالتو جانوروں میں فیل پا جیسی بیماری (Elephantiasis) کا سبب ہو سکتی ہے۔زرد بخار جو مچھر کے ذریعہ منتقل ہونے والی ایک اور بیماری ہے شہری اور جنگلی دونوں اقسام پر مشتمل ہے۔مؤخر الذکر قسم مچھر کے ذریعہ جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے جانوروں میں منتقل ہوتی ہے۔انسانی تاریخ زرد بخار کی دہشت ناکیوں سے بھری پڑی ہے۔زرد بخار کی وجہ سے ہی مغربی افریقہ کو گوروں کا قبرستان کہا جاتا ہے۔مچھر کی وجہ سے عالمی سطح پر پہنچنے والا نقصان انسانوں یا جانوروں کے جانی ضیاع تک ہی محدود نہیں بلکہ مچھر نے انسانی معیشت پر بھی کئی لحاظ سے منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔مثلاً دفاتر ، فیکٹریوں اور کھیتوں میں کام کرنے والوں کے اوقات کار میں شدید کمی یا ان زمینوں کی قیمتوں میں کی جو چھر والے علاقوں کے قرب وجوار میں واقع ہوں۔علاوہ ازیں بعض رہائشی علاقوں پر طرح طرح کی پابندیاں بھی عائد کی جاتی ہیں۔جنگ عظیم دوم کی تاریخ بھی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ اس دوران بہت سے معر کے اس ادنی اور بظاہر حقیر کیڑے کی وجہ سے جیتے یا ہارے گئے۔اب ہم اس عظیم الشان مگر عجیب و غریب نظام کائنات میں انتخاب طبعی کے کردار کا جائزہ لیتے ہوئے ماہرین حیاتیات سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ارتقائے حیات کے ذمہ دار عوامل کے متعلق اپنے نظریہ پر نظر ثانی کریں۔اگر وہ صرف ایک خامرہ apyrase پر ہی غور کریں تو یہ انکشاف ان کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہوگا کہ انتخاب طبعی کے کس نظام یا تخلیقی قوت نے مادہ مچھر کے لعاب دہن میں تو خامرہ پیدا کرنے کا یہ انتظام کر دیا جبکہ نر مچھر اس کو پیدا کرنے سے بکلی محروم رہا؟ ان سے مکرر گزارش ہے کہ صرف ایک معقول وجہ ہی پیش کریں کہ انتخاب طبعی نے مادہ مچھر کو پودوں سے حاصل کردہ روز مرہ خوراک کے علاوہ خون کو بطور خوراک استعمال کرنے پر کیوں کر اور کیسے مجبور کیا۔نیز کیا وجہ ہے کہ صرف مادہ مچھر ہی اپنے میزبان کا خون چوستی ہے جبکہ نر اور