الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 368 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 368

362 قدرت میں سمت پزیری یا کائریلیٹی سینکڑوں میں ایک سے لے کر لاکھوں میں ایک تک ہو سکتی ہے اور اس کا انحصار مختلف انواع پر ہوتا ہے۔300 بائیں رخ والے مونگے دائیں رخ والے مونگے اس کے برعکس بحر اوقیانوس کے ساحل پر پائے جانے والے بحری شکم صدفہ Lightning) Whelk میں بائیں جانب کا رجحان بہت غالب ہے۔پودوں میں Honeysuckle کی بیل سہارے کے گرد بائیں جانب سے لپٹتی ہے جبکہ Bindweed دائیں جانب سے۔یہاں تک کہ بیکٹیریا کے بعض گروہ بھی دائیں سے بائیں جانب گردش کرتے ہیں۔لیکن درجہ حرارت میں اضافہ سے ان کی یہ گردش الٹ جاتی ہے۔یہ تو چند مثالیں ہیں ورنہ ارتقا کی ہر سطح پر ہمیں زندگی کے مالیکیولز کی اس گردش کے بارہ میں اس ترجیح کی بیشمار مثالیں ملتی ہیں جن کے مطالعہ سے انسان حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔کوئی نہ کوئی باشعور ، حکیم اور بالا تر ہستی ضرور موجود ہے جس نے ارتقا کے ہر اہم موڑ پر درست فیصلے کئے ور نہ اس تمام عمل کو اندھی قدرت کی طرف منسوب کرنا پڑے گا۔میں سمجھتا ہوں کہ آخر پر اس ساری بحث کو دوبارہ بیان کرنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ کہ کیا علم کے غیب سے شہود میں منتقل ہونے میں وحی الہی کوئی کردار ادا کر سکتی ہے؟ اس کتاب میں مختلف عناوین کے تحت اٹھائی گئی ہر بحث بلا استثناء اسی مسئلہ سے متعلق ہے۔اس بحث کا زیر نظر باب سے