الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 365 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 365

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 359 اینٹی نیوٹرینوز دائیں سمت میں گھومتے ہیں۔قدرت میں اس کے برعکس کوئی مثال نہیں ملتی اور کوئی نہیں جانتا کہ مادہ کی بنیادی سطح پر سمتوں میں یہ عدم توازن کیوں پایا جاتا ہے؟ مفروضوں کا اگر باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو ان میں اکثر فضول اور خلاف عقل پائے جاتے ہیں۔البتہ ایک نظریہ ایسا ہے جس میں سائنسدانوں کیلئے ان عوامل کی طرف اشارہ موجود ہے جو کائنات میں نہایت ابتدائی سطح پرسمت کے تعین میں کارفرما ہیں لیکن اس سطح پر اس کی تصدیق یا ثبوت مہیا کرنا ایک نہایت دقیق امر ہے۔اس کا تعلق اس نظریہ کے ساتھ ہے جو کمزور اور طاقتور برقی مقناطیسی قوتوں کو یکجا کر دیتا ہے جسے سب سے پہلے ڈاکٹر عبدالسلام، Steven Weinberg اور Sheldon Glashew نے 1960ء میں پیش کیا۔اس نظریہ میں ایک نئی کمزور اور برقی قوت کی پیشگوئی کی گئی ہے جو مساوات کو برقرار نہیں رکھتی۔سائنسدانوں کے نزدیک ایسی عدم مساوات کے باعث ممکن ہے کہ اینٹی نیوٹر مینوز دائیں طرف اور نیوٹر مینوز اور الیکٹرانز بائیں طرف گھومتے ہوں لیکن یہ کمزور برقی توانائی سمت کے تعین کی ہر سطح پر دائیں یا بائیں جانب گردش کا سبب قرار نہیں دی جاسکتی۔دائیں اور بائیں طرف کی گردش کا فرق خصوصاً حیاتیاتی ارتقا کے حوالہ سے بعض اوقات سائنسدانوں کو چکرا کے رکھ دیتا ہے۔یہ مسئلہ اس وقت اور بھی الجھ جاتا ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ ایک ہی کیمیائی فارمولہ کے حامل دو دائیں جانب والے اور دو بائیں جانب والے مرکبات زندگی پر بالکل مختلف طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ذیل میں کچھ دلچسپ مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔لائمونین (Limonene) لیموں اور مالٹے میں پایا جانے والا ایک مرکب ہے۔ان دونوں میں اس کا کیمیائی فارمولا بالکل ایک ہے۔لیموں میں لائمونین کے مالیکیولز کی گردش مالٹے میں موجود لائمونین کے مالیکیولز کی گردش کے الٹ ہے۔لیموں میں لائمونین کی گردش دائیں طرف جبکہ مالٹے میں بائیں طرف ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ لیموں اور مالٹے میں لائمونین کی ایک خاص گردش پائی جاتی ہے۔جن میں فرق صرف اتنا ہے کہ ان کی گردش مخالف سمتوں میں ہے۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ مخالف سمتوں میں گھومنے والے لائمونین کے دونوں مرکبات بعینہ ایک جیسی کیمیائی اور طبیعی خصوصیات رکھتے ہیں۔یہ بات حیرت انگیز ہے کہ انسانی ناک میں موجود