الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 320 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 320

314 جنات کا وجود ووز (Woesc) پھر لکھتا ہے کہ: و اس کا مطلب یہ ہے کہ میتھا نوجنز (Methanogens) کسی بھی بیکٹیریا جتنے یا ان سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔" 4<< 'The Hutchinson Dictionary of Science' کے مطابق: آرک بیکٹیریا کا تعلق بالکل ابتدائی شکل سے ہے جو چار ارب سال قبل معرض وجود میں آئی جب کرہ ارض پر آکسیجن نہیں تھی۔5 لیکن Genetics, a Molecular Approach' کا مصنف کہتا ہے: 1977 ء سے آرک بیکٹیریا اور دوسرے پروکر ائیوٹس (Prokaryotes) کے مطالعہ کے نتیجہ میں اتنے نمایاں فرق دریافت ہوئے کہ اب مائکروبیالوجی (Microbiology) کے ماہرین ان اقسام کو آرک بیکٹیریا سے ممتاز کرنے کے لئے آرکیا (Archaea) کی اصطلاح تجویز کرتے ہیں۔6 قرآن کریم نے جس مخلوق کیلئے جن کا لفظ استعمال کیا ہے وہ مذکورہ بالا وضاحت کے عین مطابق ہے۔سائنس دان متفقہ طور پر تسلیم کرتے ہیں کہ یہ بیکٹیر یا حرارت سے توانائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔لیکن ڈکرسن (Dickerson) کے علاوہ کوئی بھی اس سے متفق نہیں ہے کہ یہ بیکٹیریا بھڑکتی ہوئی آگ کے شعلوں اور کاسمک شعاعوں سے براہ راست پیدا کئے گئے ہیں۔مگر دیگر سائنس دان جدید تحقیق کے ذریعہ مزید اسرار سے مسلسل پردہ اٹھا رہے ہیں۔دو ی بیکٹیر یا سمندر کی تہوں، گرم چشموں ، بحیرہ مردار اور نمک کے میدانوں حتی کہ گندگی کے 76 ڈھیروں پر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔7 ان سب میں سے آغاز حیات کے مسئلہ پرووز (Woese) اور اس کے رفقائے کار کو کامل یقین ہے کہ آرک بیکٹیریا ہی سب سے قدیم ہے۔کچھ سائنسدانوں کے نزدیک ممکن ہے کہ ان کا ارتقاکسی نامعلوم ماخذ سے بیک وقت ہوا ہو۔لیکن یہ معاملات نفس مضمون سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے کہ