الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 310 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 310

304 زندگی کے آغاز سے متعلق مختلف نظريات زیادہ نمایاں ہوتی جا رہی ہے اور ایسے شواہد سامنے آرہے ہیں جو بعض نظریات کی مزید تائید کرتے ہیں اور سائنسدانوں میں زیادہ مقبول ہوتے جا رہے ہیں۔سائنسی اصطلاحات کے غیر ضروری استعمال سے ہمارا مقصد قارئین کو ہرگز پریشان کرنا نہیں لیکن ایک حد تک ان کا استعمال لابدی ہے ورنہ ہم سائنسی معلومات کو متعلقہ قرآنی آیات سے مربوط نہیں کر سکیں گے۔ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس مضمون کو ایسے سادہ انداز میں پیش کریں کہ سائنس سے ناواقف قاری بھی تھوڑی سی کوشش سے اس کو سمجھ سکے جو مشکل تو ہو گا لیکن انشاء اللہ ناممکن نہیں۔ہمارے استدلال سے کم از کم یہ ضرور واضح ہو جائے گا کہ زندگی کے آغاز اور ارتقا سے متعلق قرآنی بیان کبھی غلط ثابت نہیں ہوا۔بلکہ اس کے برعکس سائنسی تحقیق مسلسل قرآنی بیانات کی تائید کر رہی ہے۔ہمیں امید ہے کہ اس مضمون کے مطالعہ سے انسان پر ایسے عجائبات کا دروازہ کھل جائے گا جس کے سامنے ایس ان ونڈر لینڈ (Alice in Wonderland ) جیسے عجائبات بھی ماند پڑ جائیں گے۔ایس کے عجائبات تو لے دے کر محض افسانوی تھے لیکن ہم الہام الہی کے دوش پر سوار ماضی بعید کے جس سفر پر آپ کو لئے جا رہے ہیں اسے سائنسی تحقیقات کی حمایت حاصل ہے۔یہ قصے کہانی کی بات نہیں بلکہ یکتا و بیمثل خالق کی تخلیق کے عجائبات اور اسرار در موز ہیں۔آئیے اس مسئلہ کو سمجھنے کیلئے تصور کریں کہ آغاز حیات کے متعلق مختلف آراء آج سے ساڑھے تین ارب سال پہلے زمین پر حیات کے آغاز سے بھی پہلے کرۂ ارض کے ماحول اور آب و ہوا کی کیا کیفیت تھی۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ فضا میں آکسیجن کا یکسر فقدان تھا ایسے ماحول کو Anoxic کہا جاتا ہے۔زندگی کی کوئی بھی شکل جسے اپنی بقا کیلئے عمل تکسید (Oxidation) پر انحصار کرنا پڑتا ہے اس ماحول میں زندہ نہیں رہ سکتی تھی۔امر واقعہ یہ ہے کہ غیر نامیاتی مادہ کو نامیاتی مادہ میں تبدیل ہونے کیلئے آکسیجن کے بغیر ایسے ہی ماحول کی ضرورت تھی۔چنانچہ ہمارے عقیدہ کے مطابق ایک ارادہ اور منصوبہ بندی کے تحت اور سیکولر سائنسدانوں کے خیال میں اتفاقا کرہ ہوائی شروع کے ساڑھے تین ارب سال کے دوران آکسیجن سے خالی رہا۔حتی کہ Stratosphere یعنی کرہ قائمہ میں اوزون ( Ozone) کی حفاظتی تہ تک موجود نہیں تھی۔اس سے یہ بات اخذ کی جاسکتی ہے کہ وہ