الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 236 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 236

الهام ، عقل ، علم اور سچائی آئے۔اور جب ان میں سے بعض بعض دوسروں کی طرف الگ ہو جاتے ہیں تو وہ (ان سے) کہتے ہیں کہ کیا تم ان کو وہ باتیں بتاتے ہو جو اللہ نے تم پر کھولی ہیں تا کہ انہی باتوں کے ذریعہ وہ تمہارے رب کے حضور تم سے جھگڑا کریں۔پس کیا تم عقل نہیں کرتے۔وَقَالُوا لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُودًا أَوْ نَطَرَى تِلْكَ أَمَانِتُهُمْ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ ( البقرة 112:2) ترجمہ: اور وہ کہتے ہیں کہ ہرگز جنت میں کوئی داخل نہیں ہو گا سوائے ان کے جو یہودی یا عیسائی ہوں۔یہ محض ان کی خواہشات ہیں۔تو کہہ کہ اپنی کوئی مضبوط دلیل تو لا ؤ اگر تم سچے ہو۔ياتها الناسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينا (النساء 175:4) ترجمہ: اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک بڑی حجت آچکی ہے اور ہم نے تمہاری طرف ایک روشن کر دینے والا نو را تارا ہے۔وما الحيوة الدنيا إلا لعب ولهو وللدار الآخرة خير لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (الانعام 33:6) ترجمہ: اور دنیا کی زندگی محض کھیل کود اور نفس کی خواہشات کو پورا کرنے کا ایسا ذریعہ ہے جو اعلیٰ مقصد سے غافل کر دے۔اور یقیناً آخرت کا گھر ان لوگوں کیلئے بہتر ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔پس کیا تم عقل نہیں کرتے ؟ قُل لَا أَقُولُ لَكُمْ عِندِي خَزَامِنَ اللهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا أقُولُ لَكُمْ اِنّى مَلَكَ ۚ إِن أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْلَى وَالْبَصِيرُ أَفَلَا تَتَفَكَّرُونَ (الانعام 51:6) ترجمہ: تو کہہ دے میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ ہی میں غیب 231